Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انسائڈر ٹریڈنگ کا مجرم جہانگیر ترین کا سیاسی مستقبل

December 17, 2017December 17, 2017 0 1 min read
Imran Khan and Jahangir Tareen
Imran Khan and Jahangir Tareen
Imran Khan and Jahangir Tareen

تحریر : قادر خان یوسف زئی
پاکستانی تاریخ میں عدلیہ کا جتنا اہم کردار موجودہ دور میں نظر آیا ہے اس سے قبل عدلیہ کے فیصلوں پر عوامی انتظار کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے تکینکی بنیادوں پر نا اہل قرار دے دیا ۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر دیا ۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کو انسائڈر ٹریڈنگ کا مجرم قرار دیا جبکہ عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کو متاثرہ فریق نہ ہونے کے جواز کے سبب مسترد کردیا ۔مذکورہ کیس پر وکلا نے 100 گھنٹے سے زائد دلائل اور 73 مقدمات کے حوالے دیے جبکہ اس دوران درجن بھر ممالک کی اعلٰی عدلیہ کے تقریباً تین درجن فیصلوں کے اقتباسات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔سپریم کورٹ نے درخواستوں کی 50 سماعتیں کیں اور یہ کیس ایک سال تک چلا۔واضح رہے کہ انسائڈر ٹریڈنگ کووائٹ کالر کرائم میں بڑا مالیاتی جرائم میں گردانا جاتا ہے۔2007 ء میں انسائڈر ٹریڈنگ اسکینڈل نے عالمی مالیاتی اداروں کو متحرک کردیا تھا اُس وقت مالیاتی اسکینڈل میں اہم پاکستانی شخصیات کے نام بھی سامنے آئے تھے لیکن اُن کے خلاف کاروائی کے حوالے سے کئی مغربی ممالک و امریکا سمیت پاکستان میں سخت قانون ہونے کے باوجود موثر کاروائی نہیں ہوئی تھی۔ امریکہ کی ایف بی آئی ٹیم پاکستان میں انسائڈر ٹریڈنگ کے اہم کرداروں سے متعلق تحقیقات کرنا چاہتی تھی لیکن اُس کے بعد انسائڈر ٹریڈنگ کے عالمی اسکینڈل وقت کی دھول میں فراموش کردیا گیا ۔ پاکستان کی ا سٹاک مارکیٹ اور مالیاتی شعبے سے منسلک ماہرین اس سارے عمل کو بہت تشویش کی نظر سے دیکھ رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کامالیاتی شعبہ باالخصوص اور معیشت باالعموم اتنی مستحکم نہیں کہ اس نوعیت کے سکینڈل میں کسی اہم بروکر ہی کی شمولیت کا جھٹکا برداشت کر سکیں، حکومت عہدیدار کا نام سامنے آنا تو دورکی بات ہے۔ ان ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ شاید اسی بنا پرحکومت ایف بی آئی کو پاکستان آ کر براہ راست پوچھ گچھ کی اجازت نہیں دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی خرید و فروخت کے غیر قانونی عمل میں شریک جرم پائے گئے ۔ تاہم دیکھنا ہوگا کہ سپریم کورٹ کے250صفحات پر مشتمل فیصلے میں جہانگیر ترین کے حوالے سے مزید کس قسم کی کاروائی کا ذکر کیا گیا ہے ۔ بادی النظر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے پاکستانی سیاست میں زیادہ گرم جوشی دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نا اہلی کی تلوار سے بچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ عمران خان کے سیاسی مخالفین کے لئے یہ فیصلہ مایوس کن ثابت ہوا ہے کیونکہ سیاسی مخالف عمران خان کے خلاف نا اہلی کے منتظر تھے ۔ جہانگیر ترین کی نا اہلی کا فیصلہ حسب توقع تھا اور سیاسی کردار کے حوالے سے پس منظر میں جہانگیر ترین کی پارٹی فیصلوں میں اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے گی ۔ جہانگیر ترین کے خلاف اور عمران خان کے حق میںفیصلہ آنے پر حسب توقع پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس فیصلے پر دانیال عزیز نے کہنا تھا کہ ” فیصلہ سکرپٹ کے مطابق ہے اس میں جہانگیر ترین کو قربان کرکے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بچایا گیا ہے”۔عمران خان اور جہانگیر ترین نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے ۔ جس کے بعد بس الزامات کی سیاست رہ جاتی ہے جس کا براہ راست نشانہ عدلیہ بن سکتی ہے ۔ کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما واضح طور پر عدلیہ کے فیصلے پر تنقید کررہے ہیں بقول احسن اقبال کہ” مبینہ طور پر عمران خان اور نواز شریف کی نا اہلی کیلئے دو مختلف پیمانے استعمال کئے گئے۔”گو کہ تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کرے گا ۔

تحریک انصاف میں دھڑے بازیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اس لئے اس فیصلے کے اثرات تحریک انصاف کی داخلی سیاست پر زیادہ نمودار ہونگے ۔ لیکن جہانگیر ترین ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سب سے معتبر اور قریب ترین احباب میں شامل ہیں جنھوں نے تحریک انصاف کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ حالیہ فیصلے کے بعد عمران خان ذہنی تنائو سے فی الوقت باہر آگئے ہیں تاہم ان پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایک مقدمہ چل رہا ہے اگر اس کا فیصلہ بھی قومی انتخابات سے قبل آجاتا ہے تو پاکستان کی قومی سیاست میں بڑی تبدیلی واقع پذیر ہوسکتی ہے ۔ تاہم اس قسم کے مقدمات میں جلد فیصلے نہیں کئے جاتے ۔فی الوقت جہانگیر ترین ، اپنی سیاسی جماعت میں اب پہلے سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں ۔گو کہ بعض سنجیدہ حلقوں کی جانب سے یہ بات اٹھائی گئی ہے کہ عمران خان اخلاقی اقدار کی بڑی بڑی باتیں کرتے رہے ہیں ۔انہیں اپنی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے انسائڈر ٹریڈنگ جرم میں ملوث ہونے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ ان کی جماعت کی کلیدی حیثیت رکھنے والے کے جرم سے عمران خان بے خبر ہرگز نہیں رہے ہونگے ۔ اخلاقی طور پر پارٹی رہنمائوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ تاہم پاکستانی معاشرے میں ایسی روایات کم پائی جاتی ہیں ۔ اس لئے تحریک انصاف کی کوشش یہی ہوگی کہ سیاسی مخالفین جہانگیر ترین کی ذات کو بنیاد بنا کر عمران خان کے خلاف نئی مہم جوئی شروع نہ کر دیںتاکہ تحریک انصاف کے ووٹ بنک پر کوئی فرق نہیں پڑے۔

عمران خان نے جس طرح اپنی جماعت کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سامنے ووٹرز کے سامنے دوسرے آپشن کے طور متعارف کرایا ہے اس کے اثرات آئندہ ہونے والے قومی انتخابات میں واضح طور پر نظر آئیں گے۔جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد تحریک انصاف کی قومی سیاست یا علاقائی سیاست میں کسی بھی قسم کی بھونچال آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ تحریک انصاف اس کیس کو بنیاد بنا کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف مزید جارحانہ رویہ اختیار کرسکتی ہے کہ تحریک انصاف نے عدلیہ کا فیصلہ قبول کیا لیکن پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کی نا اہلی پر بھی عدلیہ مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ گوکہ پاکستان مسلم لیگ ن عدلیہ مخالف مہم کے کسی بھی قسم کے الزام کی تردید کرتی ہے لیکن نون لیگ کے رہنمائوں کے جارحانہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبہ پیپرز مل کے دوبارہ کھولے نہ جانے پر نون لیگ نے اطمینان کا سانس ضرور لیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے حدیبہ پیپرز مل پر اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اپیل کی مدت گذر چکی ہے۔ تکنیکی بنیادوں پر میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ کیا گیا ۔ عام عوامی رائے یہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی جماعت میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کی قیادت ماضی کی سیاست کو مزید جلا بخش کر حکمران جماعت کے خلاف مزید سخت رویہ بتدریج اختیار کرے گی۔دوسری جانب عدلیہ کے فیصلے سے جہانگیر ترین کی اپنی جماعت میں سیاسی حیثیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی گو کہ جماعت میںاُن سے کئی رہنمائوں کو شدید اختلاف رہا ہے ۔ حال ہی میں عدالتی فیصلے سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جہانگیر ترین کے پارٹی فیصلوں کے خلاف تحریک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے احتجاج و مظاہرہ کیا تھا ۔ جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی سنیئر رہنما جہانگیر ترین کے پارٹی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔ لیکن عمران خان کا جہانگیر ترین پر بھرپور اعتماد انہیں اپنی جماعت میں پارٹی پوزیشن میں کمزور نہیں کراسکا ۔ اب یہ تحریک انصاف کے اخلاقی اقدار کے دعوئوں کا امتحان ہے کہ کیا تحریک انصاف اعلی عدلیہ سے نا اہل قرار دیئے جانے والے کو سیاسی ذمے داریاں جاری رکھنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں ۔ تحریک انصاف اخلاقی طور پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف۔ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے لیکر وزیر خزانہ اسحاق دار، قومی اسمبلی کے اسپیکرایا ز صادق ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، صوبائی وزیر قانون ثنا اللہ کو مستعفی ہونے کیلئے سیاسی دبائو ڈالتے رہے ہیں۔

اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انسائڈر ٹریڈنگ کے مجرم ، صادق اور امین نہ رہنے والے اور عدلیہ کے فیصلے کے مطابق عدالت میں غلط بیانی اور جھوٹ بولنے والے کو اپنی سیاسی جماعت میں کیا کردار دیں گے ۔گو کہ عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے عندیہ دیا ہے کہ وہ فیصلے کو قبول تو کرتے ہیں لیکن فیصلے کے خلاف اپیل بھی کریں گے ۔یہ عمران خان کا دوہرا بیانیہ ہے کہ ایک جانب عدالت کے فیصلے کو جہانگیر ترین اور عمران خان قبول بھی کررہے ہیں۔ انسائڈرٹریڈنگ میں جہانگیر ترین اقبال جرم بھی کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرنا چاہتے ہیں۔ جس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کے خلاف فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں لیکن بظاہر اسے تسلیم تو کررہے ہیں لیکن اس فیصلے کے خلاف عدالتی چارہ جوئی بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںجو اُن کا حق بھی ہے۔ اسی طرح جہانگیر ترین کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے عمران خان اپنی اخلاقی اقدار کے دعوئوں پر کتنا پورا ترتے ہیں یہ منظر بھی عوام کے سامنے آجائے گا ۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق اصولی طور پر عدلیہ سے سزا یافتہ شخص کو سیاسی جماعت کی مرکزی کمان دینے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا اس لئے عمران خان نے اگر جہانگیر ترین کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہے تو پھر اپنے دعوئوں کو سچا ثابت کرنا ہوگا ، میاں نواز شریف کے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر بننے پر جن تحفظات کا اظہار تحریک انصاف کی جانب سے آیا تھا ۔ اب وہی امتحان جہانگیر خان کی شکل میں تحریک انصاف کی قیادت کے سامنے ہے کہ وہ نا اہل و انسائڈر ٹریڈنگ کے مجرم کے سیاسی مستقبل پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
criminal Qadir Khan Yousafzai جہانگیر ترین مجرم
Muttahida Majlis Amal
Previous Post مجلس عمل اپنا وقار بحال کر سکے گی
Next Post ہسپتال چوک سگنل فری کئے جائیں
Traffic Jam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close