
فیصل آباد (جیوڈیسک) انٹرنیشنل ہینڈ بال چیلنج ٹرافی کل سے فیصل آباد میں شروع ہو رہی ہے، روایتی حریف بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
ہینڈبال فیڈریشن کے مطابق حکومت کی جانب سے بھارتی ٹیم کو کلئیرنس نہیں دی گئی جس کی وجہ سے روایتی حریف ہینڈ بال چیلنج ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
پاکستان سمیت یمن، بنگلا دیش، مالدیپ، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے یمن ، بنگلا دیش اور مالدیپ کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں آج شام کو پہنچے گی۔
