
نیویارک (جیوڈیسک) ایران اور افغانستان نے انسداد منشیات کیلئے متبادل معیشت کے پروگرام کو تجرباتی طور پر شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی اور افغانستان کی وزیر سلامت عظیمی نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ پروگرام سرحدی صوبوں میں سے کسی ایک صوبے میں شروع کیا جائیگا۔
