
انقرہ (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی پیر کو انقرہ پہنچیں گے۔
ترک حکام کے مطابق صدر روحانی کا ترکی کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا جس میں وہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
