
بغداد (جیوڈیسک) عراق میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے، عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بغداد کے علاقے تلبیہہ میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دو بم دھماکے ہوئے ،دھماکوں کے نتیجے میں سات زائد افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔
