
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت وزارتوں میں ٹھیکیدار کے طور پر کام کرنے والے مشیروں کے عہدے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم، صدر اور پارلیمان کے سپیکر کیلئے مشیروں کی تعداد بھی گھٹا رہے ہیں۔
