
روم (جیوڈیسک) اٹلی کے آتش فشاں پہاڑ ایٹنا نے لاوا اگلنا شروع کر دیا۔ مقامی ائیر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
یورپ کے متحرک آتش فشاؤں میں ایک ماؤنٹ ایٹنا پھر پھٹ پڑا ہے۔ پہاڑ سے دھویں کا اخراج گزشتہ کئی دنوں سے جاری تھا جس کے بعد مقامی افراد سے علاقہ خالی کرا لیا گیا۔
حکام کے مطابق لاوے کے اخراج کے بعد سے مقامی ائیر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ کئی پروازوں کا رخ بھی تبدیل کرنا پڑا۔
