
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے کھل گئے۔
گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت سندھ میں سی این جی اسٹیشن پیر کی صبح 8 بجے چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کیے گئے تھے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی آج صبح 8 بجے سے بحال کر دی جائے گی۔
