Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جائیں تو جائیں کہاں

December 28, 2020 0 1 min read
Jamaat-e-Islami
Jamaat-e-Islami
Jamaat-e-Islami

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہم نے اپنی سیاسی زندگی کے سفر کی ابتداء پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلباء کے پلیٹ فارم سے کی۔ اِس سے پہلے کہ ہم اپنے اِس دردناک ”سیاسی سفر” کی روداد بیان کریں، ہمیں ”اعتراف خاں” کی طرح یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجک نہیں کہ کاروبارِ سیاست سے ہمارا تب کوئی تعلق تھا، نہ اب ہے۔ ہم ٹھہرے ”سٹارپلس” کے ڈراموں کے شوقین، ہمارا بھلا ”سڑی بُسی” سیاست سے کیا تعلق لیکن جس طرح کچھ لوگ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ بہت پڑھے لکھے ہیں، مُنہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولتے ہیں، اُسی طرح ہم بھی سمجھتے تھے کہ سیاستدان کہلانا بڑے فخر کی بات ہے۔ اِسی لیے یونیورسٹی کے دَور میں ہم گلا پھاڑ پھاڑ کر ایشیا کو سبز کرنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ ہمارے مقابلے میں ذوالفقارعلی بھٹو کے جیالے ایشیا کو سُرخ کرنے کی تگ ودَو میں نظر آئے۔ کچھ غیرجانبدار منچلوں کا یہ نعرہ ”سُرخ ہے نہ سبز ہے، ایشیا کو قبض ہے” بھی بہت مقبول ہوا۔ یونیورسٹی کی حد تک تو ہم نے ”سُرخوں” کو ہمیشہ بُری شکست سے دوچار کیا لیکن عام انتخابات میں جماعتِ اسلامی کی کارکردگی پتہ نہیں کیوں کبھی قابلِ تحسین نہ رہی۔

یونیورسٹی کا دَور گزرا تو ہماری عملی زندگی شروع ہوئی۔ جب ہم لیکچرار بنے تو اسلامی جمیعت طلباء کی جگہ جماعتِ اسلامی نے لے لی۔ یہ وہ دَور تھا جب ”ٹھنڈے ٹھار” میاں طفیل محمد جماعت اسلامی کے امیر ہوا کرتے تھے اور ملک ضیاء الحق کے مارشل لاء کی گھنگھور گھٹاؤں کی زَد میں۔ میاں طفیل محمد مرحوم کے دِل میں ابتداء میں تو ضیاء الحق کے لیے نرم گوشہ تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ضیاء الحق اسلامی نظام کے داعی تھے اِس لیے اُن کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہییںلیکن جب اُنہیں احساس ہواکہ ضیاء الحق اسلامی نظام کی آڑ میںاپنی حکومت مضبوط کر رہے ہیںتو وہ بَددل ہوئے اور کہہ دیا کہ اپنی تمام تر نمازوں کے باوجود یہ حکومت جہنمی ہے۔ پھر دبنگ قاضی حسین احمد کا دَورِ امارت آیاتو ہماری اُمیدوں کا چمن ایک دفعہ پھر ہرابھرا ہوگیا۔ ہم سمجھے کہ قاضی صاحب کی انقلاب آفریں شخصیت کچھ نہ کچھ رنگ ضرور دکھائے گی اِسی لیے ہم بھی ”ظالموں! قاضی آرہا ہے” جیسے خوفناک نعرے لگا کر لوگوں کو ڈراتے رہے لیکن جب عام انتخابات ہوئے تو جماعت اسلامی کی ”صندوکڑیاں” بھاں بھاں کرتی رہیں۔ شاید ”ظالم” کچھ زیادہ ہی ڈر گئے ہوںگے اِس لیے وہ جماعت اسلامی کو ووٹ دینے سے بِدکتے رہے۔ انتخابی نتائج سے ہمیں مایوسی تو بہت ہوئی مگر ”پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ بہار رکھ” کے مصداق ہمارا جماعت اسلامی سے تعلق مضبوط تر ہوگیا۔ تب ہم اپنے آپ کو تسلی دینے کے لیے اکیلے میں اکثر گنگناتے رہتے تھے کہ ”گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں ”۔ سچی بات یہ ہے کہ ہم محترم قاضی حسین احمد کی انقلابی جدوجہد کے ہمیشہ قائل ہی رہے ۔

2002ء کے عام انتخابات سے پہلے ایم ایم اے قائم ہوئی جس نے انتخابات میں محیرالعقول کامیابی حاصل کی۔ خیبرپختونخوا میں تو ایم ایم اے کی بِلاشرکتِ غیرے حکومت تشکیل پائی اور مرکز میں مولانا فضل الرحمٰن وزارتِ عظمیٰ کے حصول سے بال بال بچے مگر وہ حزبِ اختلاف کی قیادت لے اُڑے۔ موجودہ امیرِ جماعت اسلامی محترم سراج الحق خیبرپختونخوا میں ایم ایم اے کی حکومت کے وزیرِ خزانہ بنے۔ ایم ایم اے سے لوگوں نے بہت سی توقعات وابستہ کیںجو پوری نہ ہوئیں البتہ مولانا فضل الرحمٰن نے کے پی کے کی حکومت اور مرکز میں حزبِ اختلاف کی قیادت خوب انجوائے کی۔ جماعت اسلامی کے حصّے میں اگر کچھ آیا تو صرف یہ بدنامی کہ ایم ایم اے نے ایک آئینی ترمیم کے ذریعے پرویز مشرف کو دسمبر 2004ء تک دو عہدے یعنی ملکی صدارت اور سرکاری ملازمت اپنے پاس رکھنے کا اختیار دے دیا۔ جب پرویزمشرف نے اپنے وعدے سے مکر کر وردی اتارنے سے انکار کر دیا توتمام تر بدنامی جماعت اسلامی کے حصے میں آئی حالانکہ حکومت کے مزے مولانا فضل الرحمٰن اور اُن کی جماعت جمیعت علمائے اسلام لوٹ رہی تھی۔

ایم ایم اے کے تلخ تجربے کے بعد جماعت اسلامی نے 2008ء کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیااور 2013ء کے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف حکومت کی اتحادی بنی۔ محترم سراج الحق اُس حکومت میں بھی وزیر رہے۔ جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہونے کے بعد محترم سراج الحق نے ہماری اُمیدوں کے چراغ ایک دفعہ پھر روشن کر دیئے کیونکہ اُنہیں صوبائی حکومت کا ہی سہی، کچھ نہ کچھ تجربہ ضرور تھا۔ اُنہی کے دَورِ امارت میں ایک دفعہ پھر ایم ایم اے کا احیاء ہوا لیکن 2018ء کے عام انتخابات میں ایم ایم اے کو قابلِ ذکر کامیابی نہ ملی۔ صرف ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمٰن ہی نہیں تقریباََ تمام سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات میں کھلم کھُلا دھاندلی کا الزام لگایا۔ مولانا فضل الرحمٰن تو پارلیمنٹ میں جانے اور حلف اُٹھانے کے حق میں بھی نہیں تھے لیکن نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کے سمجھانے پر وہ راضی ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنے پہلے خطاب میں ہی عمران خاں صاحب کو ”سلیکٹڈ” کہہ دیاجس پر خاںصاحب نے تالیاں بھی بجائیں لیکن جب اُنہیں پتہ چلا کہ اُن کے ساتھ ”ہَتھ” ہو گیاہے تو وہ بہت چیں بچیں ہوئے۔ اب تو سلیکٹڈ اُن کی چھیڑ بن چکی ہے

۔ حیرت ہے کہ خاںصاحب جب سے سیاست میں آئے ہیں، اُنہیں مختلف ناموں سے پکارا جا رہاہے۔ 2013ء کے بعد جب وہ حکومت میں بھی نہیں آئے تھے، اُنہیں ”طالبان خاں” کہا جاتا تھا۔ اب سلیکشن کے بعد اُنہیں ”تابعدار خاں” کہا جا رہاہے۔ جب چند روز پہلے اُنہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ایک سال تک تو اُنہیں پتہ ہی نہ چلا کہ کیا ہو رہاہے اور اقرار کیا کہ تیاری اور تجربے کے بغیر کسی کو حکومت میں نہیں آنا چاہیے تو لوگوں کو ایک نیا موضوع مل گیا ہے اور ہم نے بھی موقع غنیمت جان کر اُنہیں ”اعتراف خاں” کہنا شروع کردیا ۔ اپوزیشن تو یہ کہتی ہے کہ جب تجربہ ہی نہیں تھا تو کیا ملک وقوم کا بیڑا غرق کرنا ضروری تھا۔ کچھ تجزیہ نگار یہ بھی کہتے ہیں کہ خاںصاحب کے پاس شیخ رشید، شاہ محمودقریشی اور فوادچودھری جیسے گھاگ سیاستدان اب بھی موجود ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک اُنہیں جہانگیرترین جیسے سیاسی بساط کے ماہر کی حمایت بھی حاصل تھی۔

موجودہ وزیرِخزانہ حفیظ شیخ بھی پیپلزپارٹی کے دَور میں وزیرِ خزانہ رہ چکے، اُن میں بھی تجربے کی کوئی کمی نہیں۔ اِس لیے خاںصاحب کا تجربے کی کمی کا رونا ناقابلِ قبول۔ خاںصاحب کو سوچنا ہوگا کہ کہیں اُن کے اپنے اندر تو کوئی ٹیڑھ نہیں؟۔ اگر یہ ٹیڑھ ہے تو یقیناََ اُن کی ضد اور انانیت کی وجہ سے ہے۔ وہ اگر اپنی ضد اور انانیت کو چھوڑ دیں تو شاید ملک وقوم کا کچھ بھلا ہوسکے۔ بات چلی تھی جماعت اسلامی سے لیکن ہم رَو میں ایسے بہے کہ کہیں کے کہیں جا نکلے۔ عرض ہے کہ ہماری جماعت نے اب بھی ساری اپوزیشن سے اپنی راہیں الگ کر رکھی ہیں۔ جب ساری اپوزیشن پی ڈی ایم کی صورت میں ایک پلیٹ فارم پر ہے اور جماعت اسلامی کا بھی موجودہ حکومت سے وہی گلہ ہے جو پی ڈی ایم کا تو پھر ساتھ چلنے میں حرج ہی کیا ہے۔ اگر جمات اسلامی پی ڈی ایم کے ساتھ چلے تو یقیناََ اُس کی انفرادیت برقرار رہے گی اور اگر اُس نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد ہی بنانی ہے تو پھر ہم جیسوں کو یہی بتا دے کہ ہم ۔۔۔۔۔ جائیں تو جائیں کہاں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Jamaat-e-Islami opposition PDM selected support اپوزیشن پی ڈی ایم جمات اسلامی حمایت سلیکٹڈ
Corona Patients
Previous Post کرونا وبا میں انسانیت کے خیر خواہوں کا کردار
Next Post انمول خزانہ
Benazir Bhutto

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close