
ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان فیشن ویک میں ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے سماں باندھا دیا، جسے شائقین نے بے پناہ سراہا، ٹوکیو میں فیشن ویک کی رنگینیاں پورے آب وتاب سے جاری ہے، فیشن شو میں مرد اور خواتین کیلئے موسم بہار کے حوالے سے دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے، ماڈلز کی ریمپ پرواک نے جہاں شائقین کی توجہ حاصل کی وہاں دلکش موسیقی اور روشنیوں کے منفرد امتزاج نے ماحول کو سحر انگیر بنائے رکھا۔
فیشن شو کے لئے ڈیزائنر نے سیاہ اور سفید دیدہ زیب ملبوسات کا انتخاب کیا، خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے شرکا خوب داد بھی وصول کرتے رہے، ایونٹ میں ماڈلز کے ہیئر اسٹائل اور جوتے بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
