
ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کی پارٹی نے ایوان بالا کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی۔ شنزو ایبی نے دسمبر 2012 میں جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کے انتخابات جیتے تھے جبکہ ایوان بالا میں اپوزیشن جماعتوں کا کنٹرول تھا۔
آج ہونیوالے انتخابات میں جاپانی وزیراعظم شینزو کی جماعت لیبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی، جس کے بعد وہ 6 سال میں جاپان کی سب سے مضبوط حکومت بنانے والی پارٹی بن گئی ہے۔
