
ٹوکیو (جیوڈیسک) سمندری طوفان ہولونگ مغربی جاپان سے ٹکرا گیا۔ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور تینتالیس زخمی ہو گئے۔
طوفان کے باعث ہیوگو میں ایک سو آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، حکام نے سولہ لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے، طوفان سے کئی گھروں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی، جبکہ تین سو اندرونی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
