Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کہاں چلا گیا وہ ہاشمی

May 19, 2018 0 1 min read
Javed Hashmi
Javed Hashmi
Javed Hashmi

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

اک بہادر آدمی کا نام پانے والا جاوید اختر ہاشمی اسلامیہ کالج بوسن روڈ سے اٹھنے ولا ہاشمی نواز شریف کے بیانئیے کے پاؤں میں کیوں بیٹھ گیا۔کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا میں ہی غلط تھا جو انہیں نہیں پہچان سکا۔وہ سردیوں کے دن ڈاکٹر مشتاق منہاس ڈاکٹر قیوم نے جب دعوت شرکت دی تو میں نے کہا میں چاہتا ہوں جمعیت جاوید ہاشمی بنے۔کدھر گیا وہ ہاشمی جسے میں جانتا تھا؟

نون لیگ نے بڑی کوشش کی سیاسی شہادت پانے کی مگر ایسا ہونے نہیں دیا گیا کہانی نون کے مالک اعلی سے شروع ہوتی ہے اس دوران لوہے کے چنے والے اور بہت سے عقاب میدان میں آئے۔نہال ہاشمی نے تو حد کر دی۔میاں نواز شریف کے بیان نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کی فوج پر پے در پے حملے کئے گئے فوج نے اس کا جواب دیتے ہوئے اپنی قربانیوں کے سلسلے طویل کر دئے۔ایک جانب اندر سے ان پر حملے جاری تھے دوسری جانب پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی پر وردہ قوتیں کوئٹہ کے میدان میں ان پر گولیاں چلاتی رہیں۔

جاوید ہاشمی کے تازہ ترین بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں ۔ میرا آج کا کالم اسی باغی کے گرد گھومے گا یہ ہاشمی اپنے آپ کو باغی کہتے ہیں ۔شائد ان کی بغاوت کے نئے رخ ہندوستان کے بیانئے کو گلے لگانے نکل پڑے ہیں ۔فوج کو سر عام للکارنا اور منہ پھاڑ کر للکارنے کا صرف ایک ہی مطلب ہے کہ وہ مسلم لیگ نون کے ان حلقوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کی آواز کمزور تھی میں اس میں اپنی فکر اور سوچ کو شامل کر کے دنیا کو بتاؤں گا کہ میں کل بھی باغی تھا اور آج بھی باغی ہوں وہ شائد مریم بی بی کی رضا کے لئے یہ سب کچھ کر گئے۔جاوید اختر ہاشمی زمانہ ء طالب علمی میں اسی نام سے جانے جاتے تھے آج تو ارب پتی ہیں لیکن جس ہاشمی کو میں جانتا ہوں وہ پیر نوبہار شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں جن کے پاس اڑھائی سو ایکڑ اراضی تھی جو وسیب میں ایک بہت چھوٹے زمیندار کے پاس ہوتی ہے۔

انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے سیاسی جد و جہد کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ چھا گئے۔ان کی نمو میں جناب مجیب شامی کے رسالے زندگی کا بڑا ہاتھ ہے بلکہ یار لوگ کہتے ہیں یہ پروڈکٹ بھی انہی کی ہے۔گورنمنٹ کالج بوسن روڈ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ان کی تصویر دیکھی۔جماعت اسلامی کے دارلامطالعہ جو مدرسہ اشرف العلوم گجرانوالہ کی دوکانوں میں قائم اس مدرسے میں ہم نے بھی تحریک ختم نبوت میں حصہ لیا۔جاوید ہاشمی نے ذولفقار علی بھٹو کے دور میں ان کی حکومت کی مخالفت کا استعارہ بن کر بڑی شہرت پائی۔انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے رفیق کے بطور اپنی سر گرمیاں جاری رکھیں ۔جمعیت میں رفیق درمیانے درجے کے کارکن کو کہا جاتا ہے پہلا حامی دوسرا رفیق تیسرا امیدوار رکنیت اور چوتھے درجے میں رکن جمعیت بنایا جاتا ہے۔

ہاشمی غالبا رفیق ہی رہے۔ اکہتر میں پاکستان ٹوٹا شیخ مجیب بنگلہ دیش گئے بھٹو نے بنگلہ دیش منظور کرنے کی کوشش کی جاوید ہاشمی نے بنگلہ دیش نا منظور کی تحریک چلائی۔جمعیت جماعت اسلامی کی طلباء تنظیم تھی جس کا تعلق سید مودودی کی فکر سے ہے۔جمعیت اور جماعت کے دفاتر بھی اچھرہ میں آمنے سامنے تھے۔یوں تو جناب بارک اللہ خان مرحوم اور ہاشمی سے پہلے حفیظ خان نے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلباء کی قیادت کی۔ان دنوں یونیورسٹی کی سیاست انتہائی اہم سیاست گردانی جاتی تھی۔بارک اللہ فنا فالجماعت تھے شکر گڑھ بارہ منگا سے پٹھان خاندان سے تعلق تھا ارشد خان مرحوم صدر مسلم لیگ سعودی عرب کے عزیز تھے۔حفیظ خان تحریک انصاف کے ان پانچ اراکین میں تھے جنہوں نے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔پی ٹی آئی کہ ان پانچ پیاروں میں مرحوم احسن رشید جناب نعیم الحق خود عمران خان شامل تھے ایک کا نام بھول رہا ہوں۔جاوید اختر ہاشمی نے جمعیت کی سیاست میں نئی روح پھونکی بلا کے مقرر تھے۔بنگلہ دیش نامنظور موومنٹ کے شروع کر نے سے پہلے انہوں نے پنجاب اسٹوڈنٹس کونسل کی بنیاد رکھی جس میں پنجاب کے سارے کالجوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری رکن بنے۔ٹیکنیکل کالجز کو بھی نمائیندگی دی گئی ایک نائب صدر کی پوزیشن میرے حصے آئی۔پاکستان دو لخت ہو چکا تھا جناب ذولفقارر علی بھٹو اسلامی کانفرنس کے لاہور اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔

یہاں یہ ایک اہم بات اپنے معزز قارئین کے لئے لکھنا چاہتا ہوں وہ یہ غلط فہمی ہے کہ لاہور کی اسلامی کانفرنس بھٹو نے کرائی۔یہ ایسا ہی ہے کہ ایک کام کسی کے عہد میں شروع کیا ہو اور تکمیل کسی اور نے۔اس میں کوئی شک نہیں ۱۹۷۴ کی اسلامی کانفرنس کی میزبانی ذوالفقار علی بھٹو نے کی لیکن اس سے پہلے ایک کانفرنس ہو چکی تھی جو رباط مراکش میں ہوئی تھی اسے پہلی اسلامی کانفرنس کہتے ہیں وہاں انڈیا بھی یہ کہہ کر شریک ہوا کہ ہمارے ہاں بھی بہت مسلمان ہیں ۔پاکستان کے جنرل یحی خان کا یہ کارنامہ اوجھل ہے کہ انہوں نے وہاں اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا کہ انڈیا مسلم اسٹیٹ نہیں ہے لہذہ اس کا مندوب یہاں نہیں بیٹھے گا جس میں انہیں کامیابی ملی اوریہ کامیابی سعودی عرب کے شاہ فیصل کی مدد سے ملی اور وہاں طے ہوا کہ اگلی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔۱۹۶۹ میں یہ اعلان رباط میں کیا گیا کہ مسلمان سربراہ لاہور میں ملیں گے ۱۹۷۴ میں ایک عظیم الشان کانفرنس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شاہ فیصل،حافظ الاسد،یاسر عرفات ،کرنل قذافی الجزائر کے حواری بومدین اور مسلم دنیا کے نامور سربراہان نے شرکت کی۔یہ موقع پوری پاکستانی قوم کے مسرت کا موقع تھا۔پاکستان دو لخت ہو چکا تھا شیخ مجیب الرحمن بنگلہ دیش جا چکے تھے۔ پہلی کانفرنس کا انعقاد مشرق وسطی میں جنگ کے شعلے بھڑک جانے اور مسجد اقصی پر قبضے کے بعد ہوا تھا اس دوسری کانفرنس کا مقصد بھی اسلامی ممالک کے اتحاد کی خاطر کیا گیا تھا۔

جماعت اسلامی سمجھتی تھی کہ ستر کے انتحابات میں واضح شکست کھانے کے بعد بھٹو نے مجیب کی قوت کو تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک ٹوٹا۔پاکستان کی دیگر سیاسی قوتیں بھی پیپلز پارٹی کی اس سوچ کی مخالف تھیں۔جماعت اسلامی کے پاس سب سے مضبوط قوت طلباء کی قوت تھی۔یونیورسٹی پنجاب ،کراچی اور پنجاب کے دیگر بڑے اداروں میں جمعیت چھائی ہوئی تھی۔جاوید ہاشمی کو یہ ٹاسک ملا کہ بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کی مخالفت کرنی چاہئے۔اس کے لئے بنگلہ دیش نامنظور تحریک کا آغاز کیا گیا۔پنجاب کے شہروں میں یہ تحریک بڑی کامیابی سے چلی۔ادھر اسلامی کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا تھا دوسری جانب ییہ تحریک چلائی گئی۔لاہور گجرانوالہ اس کے مرکز بن گئے۔میں لاہور میں پڑھتا تھا شام کو گھر آ جاتا تھا انہی دنوں طلبہ کی طاقت اسلامی جمعیت طلبہ تھی۔اس کا مقابلہ پی ایس ایف سے تھا جو کمیونسٹ قوتوں کے ہاتھوں تقسیم تھی چائینہ اور روس اس تنظیموں کی سر پرستی کرتے تھے۔میں نے اپنے کالج میں اپنے گروپ کو کامیاب کرایا تھا میں کالج کا بنیادی ناظم بھی تھا ۔ہمارے کالج میں کھر اور حنیف رامے کو دو گروپ تھے جن سے ہمارا مقابلہ تھا جنہیں ۱۹۷۴ میں بڑے مارجن سے شکست دی۔غلام مصطفی کھر جو خیر سے اب پی ٹی آئی میں ہیں ان کے خلاف جد و جہد میں ہم اسلامی جمیعت والے بہت آگے گئے۔

پی ٹی آئی کے سینئر راہنما اعجاز چودھری انہی دنوں گورنمنٹ کالج لاہور کے جنرل سیکرٹری منتحب ہوئے۔ایم اے او کالج میں بشیر بھٹہ،دیگر اداروں میں سلمان بٹ سکندر ظفر گجر ہم سب لوگ کھر کے خلاف تھے ۔جاوید ہاشمی پنجاب اسٹوڈنٹس کونسل کے چیئر مین۔بنگلہ دیش نامنظور موومنٹ واحد تحریک ہے جس کی قیادت طالب علموں نے کی۔اپنی مالی مشکلات کی وجہ سے میں روزانہ لاہور گاڑی پر جاتا اور شام کو واپس آ جاتا۔۔گجرانوالہ کا اسٹیشن جو شہر کے اندر واقع ہے اسے کوئی متین مسلم لیگیا کھانے جا رہا تھا ہمارے دوست ایس اے حمید نے ایک رٹ کے نتیجے میں اسے بچا لیا ہے یہ اسٹیشن باغبانپورے سے دو کلو میٹر دور تھا۔دن بھر لاہور میں اور چھٹی کی دنوں میں گجرانوالہ جمعیت کا ناظم مکتب بن کر طلاباء سیاست میں حصہ لیا وہ دن میری زندگی کا یاد گار دن تھا جب شیرانوالہ باغ میں جاوید ہاشمی آئے پورا شہر امڈ آیا تھا۔نا منظور نا منظور بنگلہ دیش نا منظور کے نعرے تھے۔ہم وہ لوگ تھے جو جلسے کے منتظمین تھے۔ہاشمی بلا کے مقرر تھے۔

انتہائی خوبصورت لمبے بال اور لفظ جوڑنے کا فن آتا تھا ۔میرے ساتھ جناب عبدالرزاق،مجیب بٹ،خواجہ عماد الدی،نسیم بٹر اشفاق حجازی،منیر تبسم،عنائت اللہ،ندیم ریاض سیٹھی اور بہت سے دوست تھے ہاں حمید الدین اعوان کا نام بھول رہا ہوں ہم دوستوں نے وہ شاندار جلسہ اور کامیاب جلسہ منعقد کیا یہ دن ۱۹۷۳ کے تھے۔کانفرنس ہوئی اس کا مقصد ہی بنگلہ دیش تسلیم کروانا تھا۔کہا گیا کہ شاہ فیصل چاہتے تھے کہ سب مسلمان مل کر چلیں۔یہ وہی شاہ فیصل تھے جو زندگی میں پہلی بار روئے اور یہ رونا اس دن ہوا جس دن پاکستان ٹوٹا۔بنگلہ دیش منظور کر لیا گیا لیکن اس روز ہاشمی سڑک پر نکلے چند طلباء ان کے ساتھ تھے ہمیں پہلے ہی گرفتار کر کے گجرانوالہ بھیج دیا گیا تھا۔قارئین میں یہ ساری باتیں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ آپ کو بتاؤں کہ ہاشمی کیا تھے اور کیا بن گئے۔بھٹو کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے والا ہاشمی ہم طالب علموں کا آئیڈیل تھا میں نے تو سچی بات ہے اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت ہی جاوید ہاشمی کو دیکھ کر کی۔
وقت آگے بڑھتا ہے ہاشمی صاحب کو جنرل ضیاء کے اقتتدار سنبھالتے ہی مجیب شامی صاحب ان کے پاس لے گئے۔جنرل ضیاء کا دور دوسرے معنوں میں جماعت اسلامی اور ارائیوں کا دور تھا۔جنرل ضیاء نے ہر دو کو نوازا اور خوب نوازا۔میاں طفیل نے تو سر عام کہا کہ ہمارے پاس ہزاروں تربیت یافتہ لوگ ہیں جو آپ کا ساتھ دیں گے البتہ بعد میں امیر العظیم جیسے اسٹوڈنٹس لیڈر سے نہیں بنی۔اور انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جاوید ہاشمی کو جب جنرل ضیاء کے سامنے پیش کیا گیا تو شنید ہے جناب مجیب شامی نے کہا انہیں ساتھ لے لیجئے کوئی وزارت دے دیجئے ضیاء الحق نے کہا کہ کس وزارت کے یہ وزیر ہوں گے تو امور نوجواناں کی وزارت تخلیق کی گئی۔

جاوید ہاشمی سے بڑا تعلق رہا بعد میں ان کی جد وجہد کہاں تک پہنچی وہ آپ کے علم میں ہے وہ بہت سے گھاٹوں کا پانی پیتے پیتے پی ٹی آئی تک پہنچے۔سعودی عرب میں قیام کے دوران میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتا رہا عزیزم طارق عزیزکے ذریعے باتیں ہوتی رہیں جیل میں بار ہا گفتگو رہی لانگ مارچ میں دعوت دی۔فیصلہ ان کا تھا وہ آئے اور آ کر چلے گئے ایک بہادر ہاشمی ایک باغی داغی بن گیا؟اس پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ہاشمی کا المیہ دیکھئے وہ کہاں تھے اور کہاں آن پہنچے۔جس فوج کی نرسری میں پلے بڑھے اسے گالیاں دینا شروع کر دیں۔میرا آئیڈیل ہاشمی اتنا چھوٹا نہ تھا وہ یقین کریں وہ نفیس شخص نواز شریف کے ساتھ مل کر گندا ہوا۔اسے روپوں کی لالچ پڑ گئی اس نے ۲۰۱۳ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچے میں نے اس بات کا سر عام اظہار کیا۔ عمران خان انہیں بہت عزت دیتے تھے وہ انہیں اس وقت چھوڑ گئے جب میدان سجا تھا۔

ہاشمی لالچ کی دلدل میں پھنس کر بکتا رہا اور گھنگرو کی طرح کبھی اس پگ میں اور کبھی اس پگ میں بجتا رہا۔اس نے عمر کے حصے میں بہت بڑی غلطی کی۔سوال یہ نہیں کہ فوج پاک ہے صاف ہے سوال یہ ہے کہ فوج کو کس کے کہنے پر گالیاں دیں؟جس وقت کرنل سہیل عابد عباسی اپنی جان دے رہے تھے اس سمے ہاشمی فوج کو آڑے ہاتھوں لے رہے تھے۔میں جس ہاشمی اور جس باغی کو جانتا ہوں وہ رائے ونڈ کی منڈی میں بک گیا۔جو بھٹو جیسے فسطائی حکمران سے نہیں دبا چونہ منڈی میں ظلم سہے وہ نوٹوں کے چکر میں اس نتیجے پر پہنچ گیا۔اک بہادر آدمی کا نام پانے والا جاوید اختر ہاشمی اسلامیہ کالج بوسن روڈ سے اٹھنے ولاہاشمی نواز شریف کے بیانئیے کے پاؤں میں کیوں بیٹھ گیا۔کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا میں ہی غلط تھا جو انہیں نہیں پہچان سکا۔وہ سردیوں کے دن ڈاکٹر مشتاق منہاس ڈاکٹر قیوم نے جب دعوت شرکت دی تو میں نے کہا میں چاہتا ہوں جمعیت جاوید ہاشمی بنے۔کدھر گیا وہ ہاشمی جسے میں جانتا تھا؟

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Engineer Iftikhar Chaudhry javed hashmi membership Nawaz Sharif pakistan political پاکستان جاوید ہاشمی رکنیت سیاسی نواز شریف
Malka
Previous Post حیدر کرار ویلفیئر فائونڈیشن ملکہ کے زیر اہتمام قصبہ ملکہ کے 46 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا
Next Post طنز و جزا
Abdul Jabbar Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close