
جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کپتان اے ڈی ویلئیرز کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ایک روزہ میچ 148رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔میچ میں جنوبی افریقہ کے ابتدائی تین بلے بازوں نے سنچریاں داغ دیں۔
جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کے 153،اےڈی ویلئیر149اور روس نے 128رنز کے بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 440رنز کا ہدف دیا جو کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف ہے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بناسکی۔کالی آندھی کی جانب سے اسمتھ نے 64،رام دین نے 57اور سیمولز اور کارٹر نے 40،40رنز بنائے ۔میچ کی خاص بات جنوبی افریقی کپتان کی تیز ترین50اور 100رنز کی اننگ رہی ۔
