
لاہور (جیوڈیسک) بہت سے ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ میں فیورٹ نہیں لیکن چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو ٹیم پر بھروسہ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہر کھلاڑی ملک کا نام اونچا کرنا چاہتا ہے بس یہی جذبہ پاکستان کو جیت دلائے گا۔
شہریار خان کی خواہش تھی کہ ٹیم روانگی سے پہلے کرکٹ گرو عمران خان سے کچھ گر سکھتی لیکن ان کے مطابق سابق کپتان نے لاہور آنے سے معذرت کر لی تھی اور کھلاڑی اسلام آباد نہیں جا سکے۔ پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی حالات سے کھلاڑیوں پر کوئی اثر نہیں ہے وہ صرف ورلڈ کپ میں توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
