Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

صحافیوں کا”یوم مطالبات ”

March 25, 2014 0 1 min read
Mumtaz Awan
Journalism
Journalism

صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تو مانا گیا مگر اس شعبے سے وابستہ افراد خطرات میں گھرتے جا رہے ہیں ۔کبھی کسی ادارے پر حملہ ہو جاتا ہے تو کبھی لاشیں ملنا شروع ہو جاتی ہیں۔صحافی وہ طبقہ ہیں جو معاشرے میں ہر ہونے والی اچھائی و برائی کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں ۔دن ہو یا رات،سردی ہو یا گرمی،امن ہو یا جنگ،موسم خواہ کیسا بھی ہو،حالات کیسے بھی ہوں،گرجتی گولیوں،پھٹتے بارود ،لاٹھی چار ج میں بھی صحافیوں کو کام کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہیں کئی مواقع پر صحافی زخمی بھی ہوئے ۔ دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بھی بنے مگر صحافی آج بھی زندہ ہیں اور اپنے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔مشرف کی آمریت کے دوران جب ٹی وی چینلز کو بند کیا تھا تو میں اس وقت کرچی میں تھا ۔صحافیوں کی ملک گیر تحریک شروع ہوئی تھی ۔کراچی میں جہاں ایمرجنسی کے خلاف پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،مسلم لیگ(ن) سمیت دیگر جماعتیں احتجاج کر رہی تھیں وہیں صحافی بھی میدان میں تھے۔

پولیس نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو گرفتار کیا تو تھانوں میں جگہ کم پڑ گئی تھی ۔ایکدن ٹی وی چینلز کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب سے گورنر ہائوس تک مارچ تھا اور وہاں پر دھرنا تھا۔پریس کلب کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے۔صحافی اللہ کا نام لے کر نکلے تو پولیس نے بڑی بے دردی سے صحافیوں پر لاٹھی چارج کیااور کراچی پریس کلب کے سابق صدر نجیب احمد (مرحوم) اللہ ان کی مغفرت کرے،سمیت پانچ سینئر صحافیوں کو گرفتا ر کیا لیا۔جس پر کراچی پریس کلب میں صحافتی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت سینئر و بزرگ صحافی منہاج برنا نے کی ۔اجلا س میں طے پایا کہ اگر پولیس گرفتار صحافیوں کو رہا نہیں کرتی تو صحافی بھی”جیل بھرو تحریک” شروع کریں ۔انتظامیہ سے مذاکرات کئے گئے مگر پولیس نہ مانی ۔پھر ہوا اس طرح کہ کراچی کے تمام صحافی جو پریس کلب احتجاج میں نہیں پہنچے تھے انہیں بھی ایمرجنسی کالز کرکے بلایا گیا ۔گرفتاریوں کا آغاز ہوا،پولیس پریشان ہوئی،مختلف تھانوں سے گاڑیان منگوائی گئیں،صحافی خود ”زندہ ہے ،صحافی زندہ ہے،ہتھکڑیاں لگوا کے بھی،جیلوں میں جا کے بھی صحافی زندہ ہے ،نعرے لگاتے ہوئے گاڑیوں میں سوار ہونا شروع ہو گئے ۔ملک کی تاریخ میں اسوقت سب سے زیادہ120کے لگ بھگ صحافیوں نے گرفتاریاں دیں ۔پھر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ باقی دوست کل گرفتاریاں دیں گے اور دوسرے دن ملک گیر جیل بھرو تحریک شروع کی جائے گی۔

راقم جس پولیس کی گاڑی میں سوار ہوا اس میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کے اسوقت کے جنرل سیکرٹری جاوید چوہدری،سینئر صحافی ادریس بختیارسمیت مختلف اداروں کے25لوگ تھے ،ایک تھانے سے دوسرے تھانے ،دوسرے سے تیسرے تھانے،کہیں جگہ ہی نہیں تھی کیونکہ تھانے تو سیاسی کارکنان سے بھرے پڑے تھے ،ہماری منزل ڈاکس پولیس سٹیشن ٹھہری،ادھر میڈیا پر جب صحافیوں کی گرفتاریوں کی خبر یں چلنا شروع ہوئیں توسیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان تھانوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ۔خیر 6گھنٹے تک تھانوں میں رہنے کے بعد نگران حکومت کے وزیر اطلاعات نثار میمن کی مداخلت پر مذاکرات کے بعد صحافیوں کو رہائی ملی۔جب تھانے میں تھے تو اسوقت پیپلز پارٹی کے رہنما بھی آئے اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔مشرف کی ایمر جنسی کے بعد روٹی ،کپڑا اور مکان کے نام پر پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی مگر صحافیوں کے مسائل حل نہیں ہو سکے،صرف اور صرف وعدے کئے گئے۔

Peoples Party
Peoples Party

پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد مسلم لیگ(ن) کی حکومت آ گئی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل خورشید عباسی کی کال پر 20مارچ کو ملک بھر میں یوم مطالبات منایا گیا۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی ،لاہور میں پنجاب اسمبلی،پشاور میںخیبر پختونخواہ اسمبلی،کراچی میں سندھ اسمبلی،کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنے دیئے گئے۔ جن میں بڑی تعداد میں صحافی برادری نے شرکت کی۔لاہور میںہونے والے دھرنے میںپنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا ارشد،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال،مسلم لیگ(ق) پنجاب کی رہنما سیمل کامران نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ یوم مطالبات کے سلسلہ میں دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ میں لاہور پریس کلب،پنجاب یونین آف جرنلسٹ،پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی،اپڈیٹس گروپ آف پاکستان،گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ،فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی دھرنے سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر وسیم فاروق شاہد،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے میڈیا کو آرڈینیٹر ممتازحیدر،پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان،اپڈیٹس گروپ آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد محمود ،رائے حسنین طاہر ،عارف حمید بھٹی ، نواز طاہر،ارشد ورک، رانا شہزاد، نعیم خان، رانا نسیم، علی مجتبی، ماجد ملہی،فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شمس الاسلام ناز، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر یاسر جٹ جنرل سیکرٹری مبشر بٹ،و دیگر نے خطاب اور مطالبات میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پانچ نکاتی مطالبات رکھتے ہوئے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گذارشات پر عمل درآمد کیلئے پارلیمنٹ میں موثر قانون سازی کریں۔ ان مطالبات میں شہید، زخمی یا معذور میڈیا ورکرز کیلئے فوری معاوضے کی ادائیگی ، میڈیا ورکرز کی لازمی انشورنس، میڈیا ہاوسز اور پریس کلبوں کی موثر سیکورٹی،شہید ہونیوالے میڈیا ورکرز کے مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی ٹربیونلز کے قیام اور ساتویں ویج ایوارڈ پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ سا تھ آٹھویں ویج ایوارڈ کیلئے بورڈ کی فوری تشکیل اور چیئرمین آئی ٹی این ای کی فوری تقرری کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا ارشد نے احتجاجی دھرنے میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے۔

وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پرامن و جمہوری معاشرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے صحافیوں کی قربانیوں و جدوجہد کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود فنڈ کے لئے 2 کروڑ روپے جبکہ ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے لئے وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، تحفظ کیلئے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں دو الگ الگ کمیٹیوں اور ساتھ ہی ساتھ دہشت گردی کے دوران جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے ورثاء کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے قانون میں ترمیم کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے تمام مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے ۔وفاقی حکومت نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پانچوں مطالبات منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام شہداء کے ورثاء کو 10لاکھ اور زخمیوں کو3لاکھ روپے کی مالی امداد اور میڈیا ہائوسز اور پریس کلبوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ میڈیا ورکرز کی انشورنس کے لئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی سی پی جے کی سربراہ کیٹی مارٹن ہالبروک سے ملاقات کے دوران وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف نے صحافیوں کی حفاظت کیلئے کمشن بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ صحافیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔ یہ کمشن صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات تجویز کریگا جن پر حکومت مکمل عملدرآمد کریگی، اس کمشن میں ممتاز صحافی، حکومتی عہدیدار اور اہم شخصیات شامل ہونگیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے مطالبات کی منظوری خوش آئند قدم ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ ان مطالبات پر فوری عمل کرے ۔یہ نہ ہو کہ انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے ”وعدوں ” کی طرح یہ بھی ایک وعدہ ہی نہ بن جائے ۔

Mumtaz Awan
Mumtaz Awan

تحریر:ممتاز اعوان
برائے رابطہ:03215473472

Share this:
Tags:
Gujranwala journalists pakistan Punjab پاکستان پنجاب صحافیوں کیمپ گوجرانوالہ
13 Sins
Previous Post نئی ہارر تھرل فلم” 13 Sins “کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
Next Post رشی کپور نے اپنے اعضا بطور عطیہ کرنے کا اعلان کردیا
Rishi Kapoor

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close