
کراچی (جیوڈیسک) بینک ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جے ایس بینک کی قابل ستائش خدمات کو سراہتے ہوئے آن لائن انٹرنیٹ بینکنگ میں برانڈ آ ف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جے ایس بینک کے معاون نائب صدر، ہیڈ آف مارکیٹنگ عمران شیخ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ وصول کیا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں برانڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ پر وقار تقریب میں بینکنگ سیکٹر، کاروباری طبقے سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد موجودتھی، برانڈ فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، جس کا تعلق یورپین فاؤنڈیشن فار کوالٹی مینجمنٹ سے ہے۔
برانڈ فاؤنڈیشن کو EFQM کے ساتھ واحد پاکستانی کارو باری ادارے کی حیثیت سے الحاق شدہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بینک کو ملکی سطح پر تیزی سے فروغ پانے والے اہم تجارتی مالیاتی ادارے کی حیثیت اورصارفین کو بینکنگ میں حد درجہ بہترین اور نت نئی خدمات فراہم کیے جانے پر پاکستان کی واحد کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی پیکرا سے A+ ریٹنگ (درجہ) حاصل ہے۔

