Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دیوانے کعبہ کے

October 14, 2017 0 1 min read
Khana Kaaba
Khana Kaaba
Khana Kaaba

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
حرم کعبہ کا دلان کرہ ارض کے چپے چپے سے آئے ہو ئے حاجیوں سے لبا لب بھر چکا تھا ‘انسانوں کا سمندر لہروں کی شکل میں دیوانہ وار کعبہ کا طواف کر رہا تھا ‘میں نشے ‘سرور ‘مستی ندا مت میں ڈوبا ہوا اِن لہروں کا حصہ بنا آہستہ آہستہ طواف کر رہا تھا ‘دنیا بھر سے آئے ہو ئے دیوانے احرام باندھے اللہ کے گھرکا طواف کر رہے تھے ‘جو لوگ اِس سعادت سے گزر چکے ہیں وہ بخو بی جانتے ہیں کہ کعبہ کا طواف کر نا کتنی بڑی سعادت اور لذت کی بات ہے ‘دنیا بھر کے صحراوں ریگستانوں نخلستان پہا ڑوں سبزہ زاروں چٹیل میدانوں گرم ٹھنڈے علا قوں کی بستیوں سے آئے ہو ئے دیوانے ایک ہی انداز اور اسلوب میں چہروں پر عقیدت و احترام کے چراغ جلائے گردش کر رہے تھے۔

کندھے سے کندھا ملا ئے ایک دوسرے کے بہت قریب ایک دوسرے سے بے نیاز ایک ہی جو ش جذبے لگن اور جنون میں مبتلا دنیا جہاں سے بے خبر طواف کعبہ میں مگن ہو تے ہیں اِن میں مرد عورتیں بو ڑھے بچے جوان اور شیر خوار سبھی شامل ہو تے ہیں’ عشق ‘ محبت اوراحترام کے عجب نظا رے نظر آتے ہیں’ سعادت مند بیٹوں نے اپنے والدین کو وہیل چئیر پر بٹھا رکھا ہو تا ہے اور کچھ دیوانوں نے والدین کو اپنے جوان کندھوں پر بٹھا رکھا ہو تا ہے ایسے نوجوانوں کے ہر قدم اٹھا نے پر اُن میں پہلے سے زیا دہ طاقت اور جو ش نظر آتا ہے’ زیا دہ اکثریت احرام میں ملبوس نظر آتی ہے کچھ اپنے قومی لباس اور کچھ رنگ برنگ کے کپڑوںمیں ملبو س دیوانے لہروں کی شکل میں مرکز پر گھوم رہے ہو تے ہیں’ زبانیں شکلیں لباس مختلف لیکن سب خدا ئے بزرگ و برتر کی کبریائی کا سرعام اعلان کر تے نظر آتے ہیں۔

اپنے گنا ہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ اپنے پیا روں کے لیے بھی معا فی مانگتے نظر آتے ہیں اِن دیوانوں میں صاحب اقتدار دولت مند بھی شامل ہو تے ہیں اور وہ غریب بھی جنہوں نے برسوں یہاں آنے کے خواب دیکھے ہو تے ہیں اِس دلنشیں روح پر ور خواب کی تعبیر کے لیے پیسہ پیسہ جوڑتے ہیں ‘حج ایک اہم رکن اسلامی اور فرض ہے لیکن اِس کا روحانی پہلو بھی بہت دلکش ہے کر ہ ارض پر بسنے والے ہر مسلمان کے لیے ایمان افروز جذبوں کی شیرینی میں گندھا اور عقیدت و احترام کی خوشبوئوں میں بسا ایسا خواب ہے جو ہوش سنبھالتے ہی ہر مسلمان کی آنکھ میں چمکنے لگتا ہے خا ص طور پر بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے حرم کعبہ اور شہنشاہ مدینہ کے در پر حاضری مذہبی فریضے کی پاس داری کی تکمیل سے بھی زیا دہ وصل یا ر کی لذت اور تکمیل آرزو کا نشہ رکھتی ہے نشے سرور اور ایمان افروز لذت کا یہ خاص پہلو ہما رے معا شرے میں اِس قدر رچ بس گیا ہے کہ مکہ مدینہ ہما ری شریانوں میں خو ن کے ہر قطرے میں خوشبو کی طرح مہکتا اور دوڑتا ہے یہی دیوانگی عشق ہر مسلمان کو دیوانہ وار مکہ مدینہ کی طرف دوڑاتا ہے تو حید اور رسالت ہما رے بنیا دی مذہبی عقائد ہیں جب بھی اِن پر زنگ آجائے رنگ پھیکا پڑ جائے تو زنگ اتارنے اور رنگ کو تیز کر نے والی یہ دو عظیم بستیاں حرم کعبہ اور مسجد نبوی ۖ کو اپنی آغوش میں لیے بیٹھی ہیں ‘تو حید اور عشق رسول ۖ ہما رے خون میں شامل ہے بلکہ کا ئنات کی ہر تخلیق کا بنیا دی جز ہے خدا کی یہ تخلیق اِس کا اظہار کر نے اِن بستیوں کا رخ ضرور کر تی ہے اِن دونوں بستیوں میں آپ کو دیوانے کبو تر نظر آتے ہیں اور دوران طواف آپ اوپر دیکھتے ہیں تو ننھے منے چڑیوں جیسے ہزاروں پرندے بیت اللہ کے چاروں طرف دیوا نہ وار پرواز کر تے نظر آتے ہیں گہرے سیا ہی ما ئل فاختیا ئی رنگ کے اِن پر ندوں کو ابابیلیں کہتے ہیں پتہ نہیں یہ ابا بیلیں ہیں یا کچھ اور اِن کی نرم و نا زک چونچوں سے مسلسل نغمے پھو ٹتے رہتے ہیں۔

اذان کی روح پرور صدائیں ہوں یا نماز کی ایمان افروز قرات یا لبیک اللھم لبیک کی ایمانی صدائیں یہ ابابیلیں دیوانوں مستانوں کی طرح جھو م جھو م کر مسلسل اڑتی دائرے اور قوسیں بنا تی کچھ نہ کچھ پڑھتی نظر آتی ہیں اِن کی پرواز اور سرور انگیز نغموں سے فضا میں ایک خاص روح پر ور ما حول بن جاتا ہے یہ پرندے بھی نسل در نسل صدیوں سے کعبہ کے شکوہ و جلال کے سحر میں مبتلا اپنے عشق و دیوانگی کے اظہار پر لگے ہو ئے ہیں تہجد اور فجر کے وقت اِن پرندوں کی ایمان افرو ز آوازئیں ما حول پر سحر طا ری کر دیتی ہیں یہ پرندے مستی میں آکر بیت اللہ کے اطراف میں ڈبکیاں لگا تے تیرتے اوپر نیچے کو لہک لہک کر جھوم کر حمد و ثنا ء کے نغمے الا پتے رہتے ہیں اور پھر جب شام چپکے سے اپنی زلفیں کھو لتی ہے اندھیرا آنے لگتا ہے تو حرم کے طا قت ور چراغ جل اُٹھتے ہیں پھر بیت اللہ کا جلال و جمال اپنے نقطہ عروج پر نظر آتا ہے دلان حرم خالق کائنات کے کبریا ئی عطر بیز تزکروں سے مہکنے لگتا ہے میں بھی نشے سرور میں ڈوبا با ربار کعبہ شریف دیکھتا آگے بڑھ رہا تھا میرے سامنے نوجوان سپیکر کھو ل کر اپنی ماں سے با ت کر تا کبھی کہتا کہ حرم کعبہ کی اذان ماں جی سن لیں کہیں وہ پا کستان میں اپنی ماں یا رشتہ داروں کو ویڈیوکال کر تا جا رہا تھا میرے دائیں جانب ایک پنجابی بو ڑھا پنجا بی زبان میں با واز خدا سے راز و نیاز کر تا جا رہا تھا میں دو چکر لگا چکا تھا اب میں آہستہ آہستہ خا نہ کعبہ کے قریب آتا جا رہا تھا۔

اِس چکر میں اب میں غلا ف کعبہ کو چومنا چاہتا تھا ملتزم کی طرف آرہاتھا پھر یہ سعادت حاصل کر کے میں آگے بڑھ گیا اب کی بار میں حطیم کے اندر آنے کی کو شش کر رہا تھا حج کا بے پنا ہ رش لیکن میں جو ش جذبے سے معمور آخر کا ر ایک ریلے کی صورت میں نفل پڑھنے کے لیے اندر چلا آیا اِس کے بعد اب اگلے چکر میں میرا اراد ہ حجر اسود کا بو سہ لینے کا تھا اب میں پھر آہستہ آہستہ بہت قریب آنے کی کو شش کر نے لگا ‘حج کا مو قع اور حاجیوں کا سمندر حجر اسور کا بو سہ نا ممکن لگ رہا تھا لیکن میں نے پھر بھی کو شش کر نے کا ارادہ کر لیا تھا جب میں حجر اسود کی طرف آیا تو انسان ایک دوسرے کے ساتھ دیوار کی طرح تھے حر کت بہت سست تھی ہر بندہ یہاں اپنی ہی کو شش میں لگا ہوا تھا گر می زوروں پر تھی میرا جسم پسینے سے شرابور ہو چکا تھا رش اتنا کہ سانس لینا مشکل ہو رہا تھا لیکن میں ہمت ہا رنے کو تیا ر نہیں تھا’ انتہا ئی مشکل سے میں اب حجر اسود کے ایک گز فاصلے پر آگیا رش بے پنا ہ نفسا نفسی کا عالم خو د غرضی عروج پر نظر آرہی تھی انسانوں کا ریلا حرکت میں آیا اور میں حجر اسود کے بہت قریب آگیا میں نے ہا تھ بڑھا یا اور اُس دائرے کے اوپر والے کو نے کو مضبو طی سے پکڑ لیا جس میں حجر اسود ہے اب میرے سامنے تین یا چار لو گ تھے میری با ری آنے والی تھی میں بار بار دیکھ رہا تھا کہ پنجا ب سے آئی ہو ئی ایک بو ڑھی ماں کمزور جسم کے با وجود مسلسل اچھل اچھل کر حجر اسود کے قریب آنے کی کو شش کر رہی تھی اُس کے پیچھے اُس کا جوان بیٹا اُس کو سہا را اور آگے کر نے کی کو شش کر رہا تھا بیٹا بار بار کہہ رہا تھا کہ اماں تم زخمی ہو جا ئو گی ہم واپس جا تے ہیں لیکن وہ ماں ہر با ر شیرنی کی طرح بو لتی نہیں میں بو سہ لے کر جا ئوں گی اُس کو دیکھ کر اچانک مجھے اپنی ماں یاد آگئی اور پھر اچانک میرے دل میں ایک خیال چاند کی طرح چمکا اور میں نے فیصلہ کر لیا میں نے اُس کے بیٹے کو آواز دی میرے قریب آئو میں نے اوپر کھڑے سپا ہی کو اشارہ کیا ماں قریب آئی ایک طرف اُس کا بیٹا دوسری طر ف میں اللہ کی مدد آئی اور ماں بالکل حجر اسود کے سامنے ‘بیٹے نے ماں کا سر پکڑا اور حجر اسود کے خانے میں اندر کر دیا ماں نے با ر بار بو سے لئے پھر اپنا دوپٹہ اتار ا اور خو ب پتھر سے مس کیا ماں کے چہرے پر دنیا فتح کر نے کی روشنی تھی پھر ایک طرف بیٹا ایک طرف ماں ہم دونوں اُس کو با ہر لے آئے ‘ ماں خو شی سے رو رہی تھی میں نے ماں کے دوپٹے کے پلو کو پکڑا اور اُس پر اپنی آنکھیں اور ہو نٹ رکھ دئیے میں حجر اسود کا بو سہ تو نہ لے سکا لیکن اُس دوپٹے کو چوم لیا جو حجر اسود کو چوم کر آیا تھا۔

PROF ABDULLAH BHATTI
PROF ABDULLAH BHATTI

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956

ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
hajj Kaaba obedience Prof Abdullah Bhatti اللہ حاجیوں عقیدت کعبہ
Nawaz Sharif
Previous Post آخری وار
Next Post قومی احتساب بیرو کے نئے چیئرمین خوش آمدید
Corruption

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close