
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں گزشتہ روزغیرملکی ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 4 غیرملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔
افغانستان کے نائب وزیرداخلہ جنرل محمد ایوب سلنگی کے مطابق گزشتہ شام شدت پسندوں نے ایک پرتعیش ہوٹل پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 غیرملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ، افغان شہریوں کی ہلاکت میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
