
میرانشاہ (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کراچی ائر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے۔
کہ یہ ابھی شروعات ہے، پاکستان میں مزید حملے کئے جائیں گے۔ حالیہ حملہ تحریک طالبان کے سابق لیڈر حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا۔
کہ پاکستانی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو صرف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پاکستانی فورسز کے حملوں میں اب تک سینکڑوں معصوم بچے اور خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔ ہم اپنے بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا بھرپور انداز میں بدلہ لیں گے, ابھی یہ صرف شروعات ہے۔
