
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب دہشتگردوں کے حملے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئیں ہیں تاہم جلد ہی اسے بحال کردیا جائے گا۔
مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرحملےکے بعد پی آئی اے کی کئی ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو کراچی آنے سے روک لیا گیا تھا۔ پزوازوں کا سلسلہ اب بھی معطل ہے لیکن سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ادارے کا فلائٹ شیڈول بحال کر دیا جائے گا۔
مشہود تاجور نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلائٹ انکوائری سے رابطہ کرکے اپنی متعلقہ پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آئیں۔
