
کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے الاّصف اسکوائر میں سرچ آپرشن کے دوران 300 سے زائد مشتبپہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلٓحہ اور منشیات برآمد کی ہے۔
ہفتے کی علی الصبح رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد اور مبینہ طور پر کالعدم تنظموں سے وابستہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر الآصف اسکوائر میں سرچ آپریشن کیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے دکانوں، بازار اور پر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے خواتین اہلکاروں کی مدد سے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں، رینجرز نے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
