
ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوں میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد زہریلا کھانا کھانے سے بیہوش ہو گئے، ڈاکٹروں کے مطابق 3 افراد کی حالت نازک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاوں 252 گ ب میں زہریلا کھانا کھا کر بے ہوش ہونے کی اطلاع پر ریسکیو عملہ فوری طور پر پہنچ گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے پر تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 10 بے ہوش افراد کی حالت اب قدرے بہتر ہے تاہم 3 کی حالت نازک ہے۔
