Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کراچی میں کچرے کے ڈھیر

April 1, 2017 0 1 min read
Kachra
Kachra
Kachra

تحریر: سید انور محمود
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری آجکل پنجاب کے غم میں مبتلا ہیں تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سندھ کے عوام کےلیے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ یہ سب کچھ 2018 کے انتخابات کی تیاری ہے، دونوں رہنما وں میں بہت سی باتوں میں اختلاف رائےہے لیکن اس بات پر دونوں رہنما متفق ہیں کہ دنیا کا چھٹا بڑا شہر’کراچی‘ جس کی آبادی اب دو کروڑ کے قریب ہے آٹھ سال سے صفائی سے محروم ہونے کی وجہ سے اس وقت’’کچرئے کا ڈھیر‘‘ بنا ہوا ہے۔ 2008 سے ابتک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مرکز میں حکمراں رہے ہیں، صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی 2008 سے مسلسل اقتدار میں ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پہلی حکومت میں اتحادی رہی، نتیجے میں پیپلز پارٹی نے کراچی کے انتظامی امور سے فاصلہ رکھا اور جب پیپلز پارٹی دوسری بار حکومت میں آئی تو ایم کیو ایم حکومت میں شامل نہیں تھی۔ 28 مارچ کو وزیر اعظم نواز شریف نے حیدرآباد کا ایک دن کا دورہ کیا اور وہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے عوام سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سے حساب لیں، گزشتہ حکومت پیپلزپارٹی کی تھی اور انہوں نے پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹے ہیں،عوام ملک کی یہ حالت کرنے والوں سے حساب لیں، حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، کراچی میں کچرے کا ڈھیر ہے، شہروں کی حالت خراب ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹ کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی سے پوچھیں کہ اس نے سندھ کو کیا دیا۔

نواز شریف کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کو کراچی کے کچرئے کا طعنہ دئے ڈالا تو بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے جواب میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کےرہنماؤں نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف دو سڑکوں کے علاوہ باقی پورا لاہور شہر کراچی سے بھی زیادہ گندہ ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی سے کچرا اٹھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، شہر کو کچرے سے پاک کرنے کیلئے جس طرح کام کرنا چاہتے تھے نہیں کرسکے ہیں، اس معاملہ کو دوبارہ دیکھا جارہا ہے تاکہ شہر سے کچرا جلد اٹھایا جاسکے۔ کراچی کچرے کے ڈھیر میں ایک دن میں تبدیل نہیں ہوا ہےبلکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے زمانے سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے،اب موجودہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بڑی آسانی سے فرمارہے ہیں کہ ہم کراچی کا کچرا صاف کرنے کے قابل ہی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں یہ کہنے میں بلکل عار نہیں کہ ان کی کارکردگی سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سے کہیں زیادہ اچھی ہے۔کراچی جو صرف ایک شہر ہے صوبہ نہیں اس کو کچرے کے ڈھیروں کو جو صاف نہ کرسکے اور اس کا اعتراف بھی کرئے ، نہ تو اسے وزیراعلیٰ رہنے کا حق ہے اور نہ اس کی پارٹی کو صوبے میں حکومت کرنے کا، افسوس یہ ہے کہ آج جو معذرت کرکے کسی بھی کام سے اپنی جان چھڑالیتے ہیں، ہم کل انتخابات میں ان کو ہی دوبارہ منتخب کرلیتے ہیں۔

کراچی میں سندھ کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اپنی گرفت میں لےرکھاہے، ایم کیو ایم کے پاس بلدیاتی اداروں میں بھرپور نمائندگی تو ہے لیکن اختیار نہیں۔ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کےاس انداز کو اس طرح دیکھ رہی ہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو غیر فعال کردیا ہے، جو کام بلدیاتی اداروں کو کرنے چاہیں وہ صوبائی حکومت نے اپنے ہاتھوں میں لے لیے ہیں اور وہ کام ہو بھی نہیں رہے ہیں، لہذا کراچی بری طرح مسائل کا شکار ہے۔ کراچی میں روزانہ لاکھوں ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے لیکن اسے اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔ 30 مارچ کو ماحولیات کی عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر میں آٹھ سال سے کچرا جمع ہورہا ہے،لوگ بیمار ہوکر مررہے ہیں، آٹھ سال میں ہمارے سارے محکمے تباہ ہوگئے ہیں،غلطیاں میری جماعت ایم کیو ایم نے کی بھی ہیں لیکن اختیارات پر وہ لوگ قابض ہیں جو شہر میں مینڈیٹ نہیں رکھتے۔ کراچی کا یہ کچرا اب پالوشن بن کر لوگوں کے پھیپھڑوں اور معدوں میں جا رہا ہے، شہر کی سڑکوں، اسپتالوں اور اسکولوں کی حالت خوفناک ہے۔ کراچی کوکچرےکا ڈھیر بنانے میں ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی کے علاوہ ہر وہ گروپ، ہر وہ پارٹی اور ہر وہ شخص شامل ہے جسے اس شہر نے پناہ، رزق اور اقتدار دیا۔

دو کروڑ کی آبادی اور ملک کو 70 فیصد ریونیو کما کر دینے والے شہرکراچی کے عوام کی ذمہ داری نہ ہی مرکزی حکومت لیتی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔ حیدرآباد کے ورکرز کنونشن میں نواز شریف کراچی کے حوالے سے اپنی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے، وہ فرمارہے تھے کہ’’ایک زمانے میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور صاف ستھرا تھا، لیکن پھر کراچی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، اب کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، پھر سے شہر کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، اب لوگ باہر نکلنے سے نہیں ڈرتے، 2013 میں ملک کا برا حال تھا، اب نیا پاکستان بن رہا ہے۔ مجھے یقین ہے جب ہم ترقی کی نئی منازل طے کریں گے تو کراچی ایک بار پھر ترقی یافتہ شہر بن جائے گا‘‘۔ کاش کوئی وزیراعظم نواز شریف کو یہ سمجھاسکتا کہ آپکی ان باتوں کو سننے میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ گذشتہ پچیس سال سے کراچی کے رہاشی یہ ہی سن رہے ہیں ۔ اگروزیر اعظم صاحب کچھ عرصے کے لیے سیاسی موقعہ پرستی کو چھوڑ کر کراچی کے عوام کے مسائل میں دلچسپی لیں تو بہت سارئے اور مسائل کے ساتھ ساتھ کراچی سے کچرئے کے ڈھیر بھی ختم ہوسکتے ہیں اور اس سے کراچی کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی ترقی بھی ہوگی۔

کوئی مانے یا نہ مانے لیکن کراچی کے لوگوں نے وسیم اختر کو اپنا میئر منتخب کیا ہے، وسیم اختر کراچی کے منتخب اور قانونی میئر ہیں اور انھیں میئرشپ کا موقع ملنا چاہیے۔صوبائی حکومت کو انھیں اختیارات اور فنڈز دینے چاہئیں۔اختیارات اور فنڈز کے بغیر میئر کراچی کا کام کرنا ناممکن ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماآصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کو چاہیے کہ وہ ایم کیو ایم کے اندرونی معاملات میں جھانکے بغیراس کےرہنماوں اور کراچی کےمیئر کے ساتھ ملاقات کریں اوران سے سندھ کے اور خاصکر کراچی کےمسائل پر بات کریں اورملکر ان کا حل تلاش کریں، لازمی بات ہے کہ اس بات چیت میں کراچی کو کچرئے کے ڈھیر سے نجات دلانے کے لیے بھی کوئی حل ڈھونڈ لیا جائے گا لیکن اگرپیپلز پارٹی ایسانہیں کرنا چاہتی تو پھر کراچی سے بلدیاتی نظام کو ختم کردئے ، شاید ایسا کرنا پیپلز پارٹی کے لیے ناممکن ہے کیونکہ کراچی کے عوام اس کو قبول نہیں کرینگے، ویسے بھی کراچی والوں نے صرف ایک کچرئے کے ڈھیر کوصاف کرنے کی خواہش کی ہے، لاقانونیت کے کچرئے کو تو کافی حد تک رینجرز والوں نے صاف کردیا ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
garbage heap karachi Punjab Syed Anwer Mahmood آصف علی زرداری پنجاب ڈھیر کراچی
Shazia Nausherwani Interview
Previous Post ممتاز سماجی کارکن و رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی سے حفیظ خٹک کا خصوصی انٹرویو
Next Post ہم نے اپنی یونین کونسل میں بے مثال ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی
Haji Basharat Ali

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close