Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ممتاز سماجی کارکن و رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی سے حفیظ خٹک کا خصوصی انٹرویو

April 1, 2017April 1, 2017 0 1 min read
Shazia Nausherwani Interview
Shazia Nausherwani Interview
Shazia Nausherwani Interview

سوال: شازیہ نوشیروانی صاحبہ، اپنے بارے میں مختصر بتائیں؟
شازیہ نوشیروانی:صوبہ بلوچستان کے خاران اور اواران کے نوابزادہ شیر علی خان نوشیروانی کی صاحبزادی ہوں ، بعدازاں شادی ہوئی اس وقت ایک بیٹی کو بیاہ چکی ہوں اور دو بیٹے زیر تعلیم ہیں ۔ والد صاحب ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صوبائی و قومی سطح کے اہم رہنما تھے جنہیں بھٹو نے سازش کے تخت 42 سال کی قید کرائی تاہم چند برس بعد انہیں باعزت رہا کردیا گیا ۔انہوں نے رہائی کے بعد سیاست سے کنارہ کشی کرلی ۔ ضیاءالحق اور نواز شریف نے ماضی میں انہیں ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے خطوط لکھے تاہم والدہ صاحب عملی سیاست سے دوری کے فیصلے پر قائم رہے ۔

سوال : آپ نے کہاں سے پڑھا اور کہاں تک پڑھا؟
کوئٹہ میں ابتدائی و ثانوی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد کوئٹہ ہی میں سینٹ جوزف کالج سے گریجویشن کیا۔تعلیم کے بعدشعبہ تدریس سے وابستہ رہی۔ کاروبار سے بھی وابستہ رہی ہوں ۔
سوال:اپنے خاندان کے سیاسی تاریخ کے متعلق بتائیں اور اس کےساتھ یہ بھی بتائیں کہ آپ نے عملی سیاست کا آغاز کب کیا ؟
شازیہ نوشیروانی:والد صاحب سیاست سے وابستہ رہے انہوں نے اپنے علاقے سمیت پورے صوبے میں عوام کی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی اقدامات کئے تاہم انہیں منظم منصوبہ بندی کے ذریعے مرکز نے ایک جانب رکھا ۔ صوبائی سطح پر خواتین کی سیاسی تاریخ اور ساکھ کی جہاں تک بات کی جائے تو میں یہ بتا نا ضروری سمجھتی ہوں کہ 1974کے دور میں صوبائی اسمبلی کی رکن ہماری عزیزہ تھیں ۔انہوں نے بلوچستان کے مخصوص حالات میں خواتین کے حقوق اور صوبائی و ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کوششیں کیں ۔جہاں تک میرے سیاست میں آنے کا تعلق ہے تو میں یہ بتا نا چاہتی ہوں کہ میں سیاست کو خدمت سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہی ہوں ۔ آبائی علاقوں سمیت کوئٹہ میں خواتین و دیگر سب کے ہی بہبود کیلئے کچھ منصوبے زیر غور ہیں جن پر جلد عملدرآمد ہوگا۔بلوچستان نیشنل پارٹی میری سیاسی جماعت ہے اور اس جماعت کی مرکزی رہنما کی حیثیت سے میری ذمہ داریاں ہیں۔ سردار اختر مینگل ہماری سیاسی جماعت کے صدر ہیں ۔ان کی ہی زیرنگرانی ہماری سیاسی جماعت صوبے میں عوام کے حقوق اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے۔

سوال: بلوچستان معدنیات سے بھرا اک صوبہ ہے تاہم سب سے زیادہ مسائل کا بھی یہی صوبہ شکار ہے ، آپ کی نظر میں اس کی کیا وجہ ہے؟
شازیہ نوشیروانی:بلوچستان کا صوبہ معدنیات سے بھرا ہوا ہے ،میری نظر میں بلوچستان اک جنت ہے۔ ہماری اپنی زمینوں میں پٹرول تک نکل آیا ہے لیکن میں یہ کہوں گی کہ مرکز والوں نے ان معدنیات کے حصول اور ان سے علاقائی سطح پر عوامی مفاد کیلئے کوئی عملی اقدم نہیں کیا ۔
سوال:مرکزی حکومت کی عدم توجہی کے متعلق آپ کیا کہیں گی ؟
شازیہ نوشیروانی :اس کاجواب تو آپ کو مرکز والے ہی بہتر اندازمیں دے سکتے ہیں کہ آخر وہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے ساتھ ایسا رویہ کیونکر روا رکھے ہوئے ہیں ۔بلوچستان سیکریٹریٹ کا سیکریٹری آج بھی پنجاب سے آتا ہے ،میں یہ پوچھتی ہوں کہ اب کیا پورے بلوچستان میں کوئی بھی ایسا فرد نہیں کہ اسے یہ ذمہ داری دی جائے؟ مرکز والے سب مل کر بلوچستان سے ناانصافی کررہے ہیں ۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو دیگر صوبوں کو ہر طرح سے ساتھ لے کر اوررکھ کر آگے کی جانب بڑھا جاتا ہے اور بلوچستان کو نظراندازکر دیا جاتا ہے ۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کی تاریخ کا تفصیلی جائزہ لے کر دیکھیں تو یہ حقیقت عوام کے سامنے آجائیگی ۔ میں یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ بلوچستان اللہ کی نعمتون سے بھرا اک صوبہ ہے ان کو مناسب انداز میں اگر استعمال کر لیا جائے تواس کے دورس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سوال:مرکزی جماعتوں کے علاوہ صوبائی سطح کی جماعتوں کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں کیا کردار رہا ہے ؟
شازیہ نوشیروانی:مرکزی جماعتوں نے صوبے کیلئے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو فائدہ ہوا ہو۔ بنیادی مسائل آج تک حل طلب ہیں ۔ بنیادی صحت و تعلیم تک کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے جہاں تک صوبائی سیاسی جماعتوں کا تعلق ہے توانہوں نے بھی اس جانب کوئی ٹھوس کردار ادا نہیں کیا ۔ سوئی گیس ڈیرہ سے نکلتی ہے لیکن آج پورے ملک میں سوئی ہے اور اس سوئی گیس سے محروم صرف صوبہ بلوچستان کی عوام ہے ۔

سوال:ظفر اللہ جمالی ملک کے سابق وزیر اعظم رہہ چکے ہیں ، انہوں نے صوبے کی تعمیر و ترقی میں کیا کردار ادا کیا؟
شازیہ نوشیروانی: ظفر اللہ جمالی پاکستان کے سابق وزیر اعظم سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف کے دور میں رہے اس وقت مسلم لیگ (ق) حکمراں جماعت تھی ۔ ظفر علی جمالی صاحب اک اچھے اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انہیں اس وقت مرکز والوں نے وزیراعظم بنایا لیکن اس دوران انہیں کوئی بھی عملی اقدام نہیں کرنے دیا گیا ۔ وہ ایسے وزیر اعظم تھے کہ جو اشاروں پر چلنے والے نہ تھے جس کے باعث کچھ مدت کے بعد انہیں وزیر اعظم کی نشست سے ہٹا دیا گیا ۔ ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہود کیلئے اٹھنے والے اقدامات کی حمایت کریں گے۔
سوال: آپ کے خیال میں ہمارے ملک میں اس وقت کونسا مسئلہ جلد حل ہونا چاہئے؟

شازیہ نوشیر وانی : ہمارے ملک میں نظر تو مسائل ہی آئینگے تاہم میری نظر میں کرپشن اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کرپشن کو جلد از جلد ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ تحریک انصاف کے عمران خان بھی اس مسئلے پر بارہا بات کرچکے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے متعلق پانامہ لیکس کے کیس کو بھی اسی غرض سے اٹھا کر سپریم کورٹ تک پہنچایا ۔ تحریک انصاف کے ساتھ ماضی میں صوبہ بلوچستان کے نصیر آباد میں بی این پی نے مل کر جلسہ عام کیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی ۔ مستقبل میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ملک کیلئے کام کرنے کے کا معاملہ جب سامنے آئیگا تو ہماری جماعت باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی ۔ ہم کرپشن کے ملک سے خاتمے کیلئے ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ۔

سوال: اپنے علاقے میں صحت و تعلیمی صورتحال کی کیا صورتحال ہے؟
شازیہ نوشیروانی : میرے علاقے میں عوام کی آبادی2لاکھ سے زائد ہے ، سرکارکے دو عدد ہسپتال اور چند اسکولوں سمیت ایک کالج موجود ہے ۔ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے بظاہر یہ اسکول و ہسپتال کی تعدادنا مناسب ہے ۔ان ہسپتالوں میں بے ہوشی کا کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں جس کی وجہ سے آپریشن نہیں ہوپاتے ہیں ۔ ایک پرائیوٹ ہسپتال ہمارے اک عزیز نے قائم کیا جس میں علاج کی ہر طرح سے سہولتیں موجود ہیں اسی وجہ سے علاج معالجے کیلئے دور دراز سے عوام آتے ہیں ۔ صحت و تعلیم سے متعلق ہم نے منظم منصوبہ بندی کر لی ہے اور اللہ نے چاہا تو ہم ان پر عملدرآمد جلد کریں گے جن سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
سوال:بلوچستان سمیت ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار پر آپ کیا کہیں گی ؟

شازیہ نوشیروانی : ہمارے ملک میں باصلاحیت افراد موجود ہیں اور جہاں بھی ان کی بہتر رہنمائی کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے انہوںنے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ بلوچستان کے عوام کے ساتھ مرکز نے ہمیشہ زیادتی کی ہے ، عوام کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے اور تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات تاحال دستیاب نہیں ہیں ۔ بلوچستان کی خواتین بھی اس ملک کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں ، یہاں ضرورت اس امر کی ہے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مختلف شعبوں میں ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔یہ بات وثوق سے کہتی ہوں کہ بلوچستان کی خواتیںکو ملک کی خدمت کرنے موقع فراہم کیا گیا تو ان خواتین کے مثبت کردار پر بلوچستان کی عوام کے ساتھ پورے ملک کی عوام فخر کریں گے ۔
سوال: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ماہ مارچ میں لکی مروت سے اسلام آباد تک پیدل مارچ ہوا، ان کی رہائی اور پیدل مارچ کے حوالے سے آپ کیا کہیں گی؟

شازیہ نوشیروانی :ڈاکٹر عافیہ صدیقی پوری قوم کی بیٹی ہیں اور ان کی رہائی کیلئے ملک کے وزیر اعظم نے وعدوں کے علاوہ اب تک کچھ نہیں کیا ہم ہر طرح سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے ساتھ جو لوگ بھی قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، ان کے ساتھ ہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف کی موجودگی میں متعدد مواقع ایسے آئے کہ جب قوم کی بیٹی کی واپسی ممکن بنائی جاسکتی تھی لیکن انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نہیں ان کے گھر والوں سمیت پوری قوم کو مایوس کیا ۔ لکی مروت سے اسلام آباد 500کلومیٹر سے زائد فاصلے پر موجود ہے اور میں سلام پیش کرتی ہوں عافیہ رہائی قافلہ غیرت کے انعام اللہ مروت سمیت تمام اراکین کو جنہوں نے قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے اتنی بڑی قربانی دی ۔ میں جلد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی سے اپنی جماعت کی نمائندہ کی حیثیت سے ملاقات کرونگی اور انہیں یہ بتاﺅنگی کہ پورے

بلوچستان کی عوام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتی ہے اور ان کی رہائی کیلئے جاری جدوجہد میں ہر طرح سے وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہیں۔

سوال: اس پلیٹ فارم سے شہر قائد سمیت اندرون و بیرون ملک عوام کیلئے کیا پیغام دیں گی؟

Shazia Nausherwani Interview
Shazia Nausherwani Interview

شازیہ نوشیروانی: میرا پیغام یہ ہے کہ میں مردوں کو زندہ کرنا چاہتی ہوں ۔ مردہ ضمیروں کو جو کہ بے حس اور بس ہوکر مر چکے ہیں جو انسانوں کے اندر زندہ تو ہیں لیکن مردوں کی طرح زندہ ہیں انہیں دوبارہ سے جگانا چاہتی ہوں ۔ انسان کا ضمیر جاگ جائیگا تو مجھے امید ہے کہ وہ حق و باطل کی جنگ میں پھر خاموش نہیں رہے گا ۔ وہ حق کا ساتھ دے گا اور جیت حق کی ہوتی ہے ۔ میں ان مردہ ضمیروں سیاسی ، سماجی رہنماﺅں سمیت عوام کو بھی زندہ کرنے کیلئے اپنی کاوشیں کرونگی اور میرا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ان مقاصد کے حصول کی جانب آگے بڑھونگی ۔ بلوچستان سمیت شہر قائد کے عوام اور پورے ملک کی عوام سے مجھے امید ہے کہ میرے مقاصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور میرا ساتھ دیں گے۔

Share this:
Tags:
Hafeez Khattak interview leader social worker انٹرویو بلوچستان حفیظ خٹک رہنما سماجی کارکن نیشنل پارٹی
Mufti Mohammad Naeem
Previous Post اپریل فول جھوٹوں کا تہوار، غیر شرعی اور غیر اخلاقی ہے اجتناب کیا جائے، مفتی محمد نعیم
Next Post کراچی میں کچرے کے ڈھیر
Kachra

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close