
کراچی (جیوڈیسک) گلستان جو ہر کے علاقے مدھو گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گلستان جو ہر کے علاقے مدھو گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بندکر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، کارروائی میں 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، آپریشن میں 200 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
