
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں مدرسے کی چھت گر نے سے 8 افراد دب کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دکھڑ کے قریب ایک مدرسے میں میلاد کی تقریب جاری تھی۔
اس دوران اچانک مددسے کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
