
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح 8 بجے کھل گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا جو صبح 8 بجے کھل گئے۔
