
کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں 31 جنوری کے بعد پرانے لائسنس منسوخ ہوجائیں گے، محکمہ داخلہ کے مطابق اسلحہ لائسنس کی تجدیدنہ کرانیوالے 8 لاکھ 50 ہزار لائسنسوں کی تجدید اب تک نہیں کرائی گئی ہے۔ جو 31 جنوری کے بعد کار آمد نہیں ہوں گے۔
نادرا ذرائع کے مطابق اب تک صرف 2 لاکھ لائسنسوں کی تجدید کرائی گئی ہے جبکہ صوبے میں 20 فیصد لائسنسوں کی تجدید کیلئے فارم جمع ہوسکے ہیں۔
