
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری میں سلاٹرہاوٴس کے قریب رینجرزاور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبالہ ہوا۔
جس کے دوران لیاری گینگ وار کے دو ملزمان بلال اور سجاد مارے گئے۔ ملزمان قتل سمیت دیگرجرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
