
کراچی (جیوڈیسک) زماد بیگ پہلے پاکستان آئیڈل بن گئے، اور انھوں نے اتوار کی شام محمد شعیب کو ہرا کر موسیقی کاملک میں سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔
سر اور انداز کا سب سے بڑا اعزاز جیتنے والے زماد بیگ کا تعلق منڈی بہاوٴ الدین سے ہے۔ پاکستان آئیڈل میں زماد بیگ کا مقابلہ محمد شعیب سے تھا۔ اس موقع پر انھیں عمران اسلم نے فاتح کا اعزاز اور انعامی رقم دی۔
