کراچی (محمد نعیم) ساکنان ِ کراچی کی جانب سے تہذیب، امن اور رواداری کا امین چوبیسواں واں عالمی مشاعرہ ہفتے کی شب کے ایچ اے گراونڈ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ مشاعرے کی مسندِ صدارت پراردو شعری ادب میں بھرپور خدمات سرانجام دینے والی شخصیت جناب افتخار عارف براجمان تھے۔ جبکہ نظامت کے فرائض کا آغاز مشاعرہ کمیٹی کے کنوینئر محمود احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کیا۔








































