Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ساکنان ِکراچی کا 24 واں عالمی مشاعرہ

October 14, 2015 0 1 min read
Karachi Residents 24th International Poetry
Karachi Residents 24th International Poetry
Karachi Residents 24th International Poetry

کراچی (محمد نعیم) ساکنان ِ کراچی کی جانب سے تہذیب، امن اور رواداری کا امین چوبیسواں واں عالمی مشاعرہ ہفتے کی شب کے ایچ اے گراونڈ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ مشاعرے کی مسندِ صدارت پراردو شعری ادب میں بھرپور خدمات سرانجام دینے والی شخصیت جناب افتخار عارف براجمان تھے۔ جبکہ نظامت کے فرائض کا آغاز مشاعرہ کمیٹی کے کنوینئر محمود احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ ان کے علاوہ ایک کے بعد ایک سلمان صدیقی، سردار خان اور ڈاکٹر اقبال پیرزادہ نے بھی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ محفل شاعری کا آغاز قاری اسد الحق نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ ان کے بعد معروف و بزرگ شاعر قمر وارثی نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہِ نعت پیش کیا۔

یہ مشاعرہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔چونکہ کئی برسوں کے بعد مشاعرہ منعقدہونے جا رہا تھا لہٰذا عوام نے جوق درجوق شرکت کی۔ اخبارات میں عوام کو اس تقریب میں مدعو کرنے کا وقت 8بجے شب لکھا ہوا تھا۔ جب کہ آرٹس کونسل کے ٹویٹر اکاونٹ @ArtsCouncilKar پر مشاعرہ 9بجے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔مگر مشاعرہ نہ آٹھ بجے شروع ہوا نہ 9بجے۔ بلکہ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز رات11بجے کے قریب ہوا۔ اس سے قبل پنڈال میں آجانے والے لوگوں کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں ہونے والے مشاعروں کی ریکارڈنگ اسٹیج کے دائیں بائیں نصب بڑی اسکرینوں پر چلتی رہی، جسے لوگ انہماک سے سنتے رہے۔

مشاعرہ تاخیر سے شروع ہونے کا نقصان یہ ہوا کہ شاعروں کو اپنا کلام بہت عجلت میں پڑھنا پڑھا۔ بڑے شعراء جن کو لوگ خاص طور پر سننے کے لیے آئے تھے ان کو بھی بہت کم وقت ملا۔ کچھ خواتین شعراء نے اس دوران اپنی آواز کا جادو جگانے کی کوشش کی اور اپنے اشعار و غزلیں ترنم کے ساتھ پیش کیں ، جس میں بھی بہت زیادہ وقت لگا۔

چوبیسویں عالمی مشاعرے کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی تھے۔ جبکہ اہل ادب کے علاوہ مشاعرے میں ملک کی سیاسی، سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، مشاعرے میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی، احمد سلیم صدیقی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، سابق سینٹر عبدالحسیب خان، احمد چنائے، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا ، گلوکار تنویر آفریدی، گلوکار ہ عابدہ خانم ، اداکار فیصل قاضی سمیت قابل ذکر شخصیات بھی موجود تھیں۔

مشاعرے میں کراچی، پاکستان کے دیگر شہروں سے آنے والے شعراء کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے مہمان شعراء نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ صدرمحفل افتحارعارف (ایران)کے علاوہ جن شعراء نے کلام سنایا، ان میں ذکیہ غزل(کینیڈا) ، صبیحہ صبا(شارجہ)، شازیہ نورین(جرمنی) امجد اسلام امجداور عباس تابش(لاہور)، باقی احمد پوری، اعتبار ساجد، ، خالد سجاد اور فرحت زاہد، ڈاکٹر انعام الحق جاوید(اسلا م آباد)، رحمان فارس (فیصل آباد)،نوید ہاشمی (کوئٹہ)راشدہ ماہین ملک، پروفیسر عنایت علی خان ( حیدرآباد)، ڈاکٹر پیر زادہ قاسم ، رضا صدیقی، اعجاز رحمانی، انور شعور، سعیدالکبیر صدیقی، ثروت سلطانہ ثروت، لیاقت علی عاصم، عقیل عباس جعفری، صفدر صدیق رضی، ڈاکٹر اختر ہاشمی، خالد معین، اقبال خاور، سلیم فوز، قیصر وجدی، سلمان صدیقی،حکیم ناصف، علاؤالدین خانزادہ، شبیر نازش، سلیم ناز اور دیگر شامل تھے۔

مشاعرے میں بلاتمیز رنگ و نسل و زبان ،اردو اور شاعری کے پرستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوستوں کے ٹولیوں کے علاوہ پورے کے پورے خاندان جن میں نوجوانوں کے علاوہ معمرخواتین و حضرات کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی، مشاعرہ سننے آئے ہوئے تھے۔ سامعین کے لیے کرسیوں کے علاوہ فرشی نشست اور گاوتکیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر مشاعرے کے حوالے سے (#کراچی_عالمی_مشاعرہ ) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بھی تذکرہ اور منتخب اشعار دیکھنے کو ملے۔

مشاعرے کی روداد اتنی طویل ہے کہ ایک تحریر میں اس کو بیان کرنا ممکن نہیں۔ اب ان اشعارمیں سے جو دوران مشاعرہ میں نے اپنی بیاض میں لکھنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں قارئین کے لیے پیش کر رہا ہوں، ممکن ہے عجلت میں لکھنے کے باعث کسی شعر میں کوئی غلطی رہ گئی ہو، تو اس کے لیے پیشگی معافی چاہتا ہوں۔ باقی قارئین بھی اس مشاعرے میں سنے گئے اشعار میں سے اپنے پسندیدہ منتخب اشعار اس تحریر کے کمنٹس وفیڈ بیک میں لکھ بھی سکتے ہیں ۔
مزاحیہ شاعری میں حکیم ناصف نے خوب داد وصول کی، بالخصوص ان کا یہ شعر بار بار سننے کے لیے فرمائش کی گئی۔

کھالیں مانگ کے لایا تھا ہزار میں
کچھ بلدیہ میں چھن گئیں کچھ شادمان میں
(حکیم ناصف)
نوجوان شاعروں میں سے فیصل آباد سے آئے رحمان فارس کو شرکاء نے بے حد پسند کیا اور ان کی شاعری کی کھل کر داد دی۔
ان کی شاعری سے کچھ انتخاب
بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں
ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانہ تو ہے نہیں
تم بھی ہو بیتے وقت کے ہو بہو
تم نے تو یاد آنا ہے ،آنا نہیں !

صدائیں دیتے ہوئے اور خاک اڑاتے ہوئے
میں آپ سے گزرا ہوںتجھ تک آتے ہوئے
پھر اس کے بعد زمانے مجھ کو روند دیا
میں گرپڑا تھا کسی اور کو اٹھاتے ہوئے
کہانی ختم ہوئی اور ایسے ختم ہوئی
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
(رحمان فارس)

میں نے مانگی تھی فقط اُجالے کی ایک کرن
تم سے کس نے کہا تھا کہ آگ لگا دی جائے
(زکیہ غزل)

یوں گفتگو نہ ہو کہ سبھی کی سمجھ میں آئے
شعر اس طرح کہو کہ اسی کے سمجھ میں آئے
(سلمان صدیقی)

دلوں پہ چوٹ پڑے تو فغاں ضروری ہے
وہاں تو بولو رفیقوں ، جہاں ضروری ہے
(ڈاکٹر اقبال پیرزادہ)

کہیں جواب بھی دینے کو دل نہیں کرتا
کہیں سلام سے پہلے سلام کرتا ہوں
(خالد معین)

آنکھ میں ٹھہرے ہوئے لوگ کہاں جاتے ہیں
عشق ہو جائے تو پھر روگ کہاں جاتے ہیں
(شبیرنازش)

جو فقط جسم سمجھتا ہے کسی عورت کو
ایسے کم ظرف کو اوقات میں رکھا جائے
عقل کہتی ہے کہ میں اس سے کنارہ کر لوں
دل یہ کہتا ہے کہ اسے ساتھ میں رکھا جائے
(سبین سیف)

صاحب میں تیرے ناز اٹھانے نہیں آئی
بس دیکھنے آئی ہوں منانے نہیں آئی
آئی ہوں تیرے شہر کی گلیوں میں بھٹکنے
لیکن کوئی آواز لگانے نہیں آئی
(راشدہ ماہین ملک)

تم اپنے بارے میں مجھ سے پوچھ سکتے ہو
یہ تم سے کس نے کہا آئینہ ضروری ہے
(سلیم فوز)

میرا منصف مجھے جو چاہے سزا دے لیکن
سرنگوں ہو کر عدالت نہیں آوں گا
(نوید ہاشمی)

یہ تو سوچا ہی نہیں تھا میرے پیارے لوگو
تم گزر جاو گے زمانوں کی طرح !
(صبیحہ صبا)

آپ کی یاد تو بہانہ تھی،اشک یونہی بہائے جاتے ہیں
کوئی مرتا نہیں کسی کے لیے،صرف قصے سنائے جاتے ہیں
(ثروت سلطانہ ثروت)

کمی ہوتی ہے کوئی گھر کے اندر
وگرنہ کون باہر دیکھتا ہے

عمر اس کی ہے آنکھ کھلنے تک
خواب کو زندگی سمجھ رہے ہو
تم سے ہر شعر میں مخاطب ہوں
تم اسے شاعری سمجھ رہے ہو
(شازیہ نورین)

سرد پرچھائیوں نے مار دیا
مجھ کو تنہائیوں نے مار دیا
ہائے یوسف کی یاد آئی کب
جب مجھے بھائیوں نے مار دیا
(قیصروجدی)

الماس دھر ے رہ جاتے ہیں، بکتا ہے تو پتھر بکتا ہے
اجناس دھرے رہ جاتے ہیں، یہاں انساں کا مقدر بکتا ہے

ضعیفی اس لیے مجھ کو سہانی لگتی ہے
اسے کمانے میں پوری جوانی لگتی ہے
(خالد سجاد)

اگرچہ اِس بڑے پیمانے پر مشاعرے کا انعقاد تقریبا دو سال بعد ہوا۔ مگر یقینی طور پر یہ شہر کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ جس شہر میں دہشت اور خوف کے سبب سڑکیں سنسان ہو گئی تھیں، بازار و کھیل کے میدان ویران ہو گئے تھے۔ جہاں ہر وقت ایک انجانہ خوف سب پر طاری رہتا تھا، کہ ابھی کوئی آئے گا اور موت کی نیند سلا کر یا لوٹ کر لے جائے گا۔ مال و جان کے عدم تحفظ کے خوف سے نکلنے کے بعد اگر شہر قائد میں دنیا بھر سے آئے شعراء ِ کرام رات بھر بغیر کسی خوف کے ادب کی محفل سجاتے ہیں اور لوگ بھی اس میں بے خوف وخطر شریک ہوتے ہیں تو بھلا اس سے اچھی خبر اور کیا ہو سکتی ہے۔ آخر میں یہ امید ہے کہ اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ہوتا رہے گا۔ صرف تسلسل کے ساتھ نہیں بلکہ اِس سے بھی بڑے پیمانے پر منعقد ہوتاکہ پوری دنیا تک یہ پیغام جا سکے کہ کراچی اب خوف کی علامت نہیں رہا…کراچی اب بدل رہا ہے ۔

Share this:
Tags:
duties karachi Mohammad Naeem public tolerance رواداری عوام فرائض محمد نعیم
Dr.Ihsan Bari
Previous Post مفاد پرستی کے سیاسی حمام میں لنڈورے سیاسی راہنما سبھی اکٹھے ننگے نہا رہے ہیں: احسان باری
Next Post ساکنان ِکراچی کا 24 واں عالمی مشاعرہ کی تصویری جھلکیاں
Karachi Residents 24th International Poetry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close