Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کشمیریوں کونیست و نابود کرنے کی بھارتی دھمکیوں پر عمل درآمد

June 13, 2017January 9, 2019 0 1 min read
Indian Army in Kashmir
Indian Army in Kashmir
Indian Army in Kashmir

تحریر : علی عمران شاہین
مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی فوجی سربراہ بپن راوت نے خصوصی طور پر ملک بھر کے کور کمانڈرز کی کانفرنس طلب کر کے جن فیصلوں کا اعلان کیا ان میں سے ایک کشمیری مجاہدین اور تحریک آزادی کے لئے برسرپیکار لوگوں کے خلاف کھلا اعلان جنگ بلکہ اعلان قتل عام تھا۔ بپن راوت نے لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے چند سرکردہ جہادی کمانڈروں کے نام گنوائے اور کہا کہ یہ جہاں اور جیسے ملیں، انہیں نشانہ بنایا جائے۔ یہ تمام نوجوان مقبوضہ کشمیر کے ہی رہنے والے ہیں اور گزشتہ بھارتی الزامات اور دعوئوں کے برعکس ان کا پاکستان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یوں یہ کشمیریوں کے ہی قتل کا کھلا اعلان ہے۔

اس سے پہلے بپن راوت نے کھلے لفظوں میں کہا تھا کہ کشمیریوں کے ہاتھوں میں اگر پتھر کے بجائے بندوق ہوتی تو انہیں خوشی ہوتی تاکہ وہ انہیں وہیں گولیوں سے بھون دیتے۔ مزید کہاکہ پتھر اٹھانے والوں پر گولیاں چلانا ان کے لئے نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے حریت رہنمائوں پر پاکستان اور پروفیسر حافظ محمد سعید سے مدد لینے کا الزام عائد کر کے ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کر رکھا تھا اور ان کے گھروں پر چھاپے مار کر لوٹ مار ، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین سے دست درازی اور جبر و تشدد کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار بھی کی جاتی رہی۔اس نئی مہم میںکئی حریت رہنمائوں کو برائے تفتیش نئی دہلی طلب کیا گیا تو بڑی تعداد گھروں میں قید ہے۔ ساری دنیا گونگی بہری بنی دیکھ رہی ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں مزیدہزاروں کشمیری نوجوان، بچے اور خواتین جیلوں میں ٹھونس دیئے گئے اور انہیں جموں سمیت ملک کے گرم ترین علاقوں کی انتہائی خوفناک جیلوں میں بھر دیا گیا جہاں انتہائی گرم موسم کے ساتھ ان پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ 25 سال سے اپنے سرتاج کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنے والی کشمیری خاتون آہن محترمہ آسیہ اندرابی سخت علالت کے باوجود اپنی ساتھی فہمیدہ صوفی کے ہمراہ جموں کی انتہائی گرم جیل میں قید ہیں جہاں ان کی حالت روز بروز بگڑ رہی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے کور کمانڈر اجلاس کے بعد تو بھارت نے یک دم کشمیریوںکا قتل عام تیز تر کر دیا ہے۔ پوری وادی میں ہی نہیں سیز فائر لائن ( المعروف کنٹرول لائن) اور مقبوضہ جموں کے آزاد کشمیر سے متصل اضلاع میں بھی جگہ جگہ کئی کئی ہزار فوجیوں نے فضائیہ کی مدد سے سخت ترین آپریشن شروع کر رکھے ہیں اور ہر روز کتنے نوجوانوں کو درانداز قرار دے کر شہید کیا جا رہا ہے اور ان کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے نامعلوم جنگجو قرار دے کر فرعونی و نمرودی تاریخ دہرانے والی بھارتی فوج دور دراز ویران پہاڑی علاقوں میں خود ہی دفنا رہی ہے۔ ان نوجوانوں کی لاشیں حاصل کرنے کے لئے ہر علاقے میں کشمیری مظاہرے بھی کر رہے ہیں اور گولیاں بھی کھا رہے ہیں لیکن لاشیں حوالے نہیں کی جا رہیں۔ اسی انداز میں بھارتی فوج نے گزشتہ 28 سال میں لگ بھگ 10 ہزار کشمیری نوجوانوں کو قتل کر کے نامعلوم قبروں میں دفنایا ہے جن کے لواحقین اپنے پیاروں کی یاد میں ہر ماہ سرینگر کے ہری پرتاپ پارک میں اکٹھے ہو کر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی ان کی آواز پر کان دھرنے والا نہیں۔

8 جولائی 2016ء کو سرینگر سے 42 کلو میٹر دور علاقے ترال کے قصبہ شریف آباد کے رہائشی برہان وانی کو جب بھارتی فوج نے دو ساتھیوں سمیت شہیدکیا تھا تب سے آج تک سارا جنت نظیر کہلانے والا کشمیر آتش و آہن کی بھٹی میں جھلس رہا ہے۔ کشمیریوں کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن سیاحتی سیزن گزشتہ سال بھی تباہ ہوا، سیب اور دیگر پھلوں کی ساری فصل برباد ہو گئی۔ دیگر سارا کا سارا کاروبار زندگی بھی مکمل ٹھپ رہا۔ وہ سرکاری ملازمین جو کرفیو کی وجہ سے نوکریوں پر پہنچ نہیں پائے تھے، بڑی تعداد کو ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا۔ اس وقت سے اب تک مکمل محاصرے کے باعث کشمیریوں کا اب تک جینا محال ہے۔ لگ بھگ 7ماہ تعلیمی ادارے بند رہے تو اب ایک بار پھر طلبہ و طالبات کو چن چن کر ان کے اداروں میں گھس گھس کر مارا اور جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ اس عرصہ میں زخمی کشمیریوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے تو جن کی آنکھیں اور بینائی ان سے چھین لی گئی، وہ دو ہزار سے زائد ہیں اور یہ سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد جب ہرکشمیری سڑکوں پر تھا اور ہر طرف خون کی ندیاں بہہ رہی تھیں، تب سے اب تک اس ایک طرح کے سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اس کے سارے کرتائوں دھرتائوں نے کشمیریوں کے حوالے سے ایک ہی فیصلہ کر رکھا ہے کہ انہیں صرف اور صرف طاقت سے کچلا جائے گا اور اس حوالے سے نہ کوئی دوسری پالیسی اپنائی جائے گی اور نہ کسی کی کوئی بات سنی جائے گی۔یہی پالیسی 70سال سے جاری و ساری ہے۔

بھارت سمجھتا ہے، چونکہ ساری دنیا اس کے ساتھ ہے اس لئے وہ اگر آخری کشمیری بچے اور آخری کشمیری خاتون کو بھی قتل کر دے تو اسے کبھی کوئی نہیں پوچھے گا ،لہٰذا اس نے فوج کو قتل عام کی مزید کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ایک کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو مار مار کر زخمی کرنے کے بعد انتہائی برے حال میں جانور کی طرح جیپ کے سامنے باندھ کر دن بھر گھمایا اور عبرت کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو ایسا کرنے والا بھارتی فوجی میجر انعام کا حق دار ٹھہرتا ہے اور نئی دہلی سے خوب تعریف کی جاتی ہے توہم اس سب کو کیا کہیں گے۔

بھارت نے گزشتہ 28 سال میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید، کئی لاکھ زخمی کئے لیکن آج تک سرعام سینکڑوں کشمیریوں کو قتل کرنے والے کسی ایک فوجی کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا مگر کشمیریوں کے خون کی قیمت بھارت کے نزدیک ایک مکھی یا مچھر جتنی بھی نہیں ہے۔ ان تمام تر حالات کے باوجود کشمیری ہر روز پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے، پاکستان کے پرچم اٹھاتے، پاکستان سے الحاق کی جدوجہد کی پاداش میں گولیاں کھاتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے محبت اور آزادی کی جدوجہد کی راہ میں قربانیاں دینے اور عزیمت کی نئی تاریخ رقم کر ڈالی ہے۔ یہ ان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ بھارتی فوج پاکستان پر حملے کرنے کی ذرہ بھر پوزیشن میں نہیں ہے،یعنی ہمارے دفاع کی حقیقی دیوار اب بھی کشمیری قوم ہے جس سے ہم سارے لوگ مکمل بے بہرہ ہیں۔ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ بھارت نے پاکستان کی رگوں میں خون کی مانند دوڑتے پانی کو روکنے کے لئے مقبوضہ کشمیر سے پانی روکنے کے بعد اب پانی کے منبع ہی تباہ کرنا شروع کررکھے ہیں۔ بھارت کو نظر آ چکا ہے کہ کشمیر جلد یا بدیر اس کے ہاتھوں سے نکل کر رہے گا تو اس نے اندھے قتل عام کے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے سارے قدرتی وسائل کو ملیا میٹ کرنا تیز کر دیا ہے۔

جنگلات کا تیزی سے خاتمہ کیا جا رہا ہے جس سے پانی کی آمد میں بھی کمی ہو رہی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کی بڑی بڑی جھیلیں اب تیزی سے سکڑ اور ندیوں نالوں کے ساتھ ساتھ خشک ہو رہی ہیں۔ اگر حالات یہی رہے اور ہم نے کشمیر کی آزادی کے لئے فوری اور سنجیدہ کوشش نہ کی تو کشمیر کسی صحرا نہیں بلکہ جلے سڑے چٹیل علاقے کا نقشہ پیش کرنے لگے گا اور ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ۔کیا ہم اس روز کا انتظار کر رہے ہیں جب بھارت آخری کشمیری کو بھی قتل کر کے سارے کشمیر کو مکمل خاکستر کر چکا ہو گا۔ اگر ہماری کشمیر پر ”ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم” پالیسی تبدیل نہ ہوئی تو ہمیں سوائے تباہی کے اور کچھ نہیں ملے گا۔ اس وقت حکومت وقت کا فرض ہے کہ وہ ساری قوم کو اعتماد میں لے اور تمام تر طبقات ساتھ ملا کر آزاد ی کشمیر کو اولین ترجیح بنا کر قومی و عالمی مہم چلائے۔ اپنے ہمنوا دوست میدان میں لائے۔ کشمیر کے بغیر ہمارا سی پیک کی کامیابی کا خواب بھی تشنہ ہے تو ملک کا حال و مستقبل بھی شدید خطرے میں ہے، لہٰذا اب ہوش میں آ جائیں اور آنکھیں کھول کر آگے بڑھنے والے بن جائیں۔

Logo Imran Shaheen
Logo Imran Shaheen

تحریر : علی عمران شاہین
(برائے رابطہ:0321-4646375)

Share this:
Tags:
Implementation indian army kashmir بھارتی فوجی عمل درآمد کشمیریوں
Lahore General Hospital
Previous Post لاہور جنرل ہسپتال میں رشوت کے عوض میڈیکل رزلٹ دیئے جانے کا انکشاف
Next Post رشتے مثبت رویوں کے محتاج ہیں
Marriage

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close