Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جنت نظیر وادی کشمیر خونم خون

February 3, 2019February 3, 2019 0 1 min read
Kashmiris
Kashmiris
Kashmiris

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

بھارتی ”سورماؤں” کو نہتے اور معصوم کشمیریوں پر آگ برساتے، ظلم وستم کے پہاڑ توڑتے اوروحشت وبَربریت کی انتہاؤں کو چھوتے سات عشروں سے زائد گزر چکے۔ وادی میں آج بھی جنازے اُٹھتے ہیں، گھر گھر میں صفِ ماتم بچھتی اور دَر دَر پہ نَوحہ خوانی ہوتی ہے لیکن عالمی ضمیر مُردہ ہوچکا۔ پاکستان مقدور بھر کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہتا ہے لیکن عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے میں ناکام۔ آزادی کی اِس جنگ کی باگ ڈور اب کشمیری نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جن کا عزم صمیم اور کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی اُمنگ جواں۔ آج بھی وادیٔ کشمیر خونم خون ہے، عصمتیں لُٹ رہی ہیں، شہادتیں ہو رہی ہیںاور اسرائیل سے درآمد شدہ ”پیلٹ گنوں” سے معصوم کشمیری معذور ہو رہے ہیں۔ خونی پیلٹ کی پہلی شکار سکول کی طالبہ جب SMHS ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں لائی گئی تو اُسے دیکھ کر بھارتی سرجن نے کہا ”یہ موت سے بَدتر ہے۔۔۔۔۔ بَدتر ہے کلاشنکوف کی گولی سے بھی جو کھوپڑی میں گھُس جاتی ہے”۔ اُس آٹھ سالہ معصوم بچی کی تصویر جب میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر صاحبِ دل کراہ اُٹھا۔ اُس بچی کی آنکھیں خون سے بھری ہوئی تھیں، دونوں پپوٹے سوج کر ایک دوسرے کے ساتھ سختی سے جُڑ چکے تھے اور چہرہ ایسے جیسے کسی چھلنی سے خون چھانا گیا ہو۔ اب تک ہزاروں کشمیری اِس ”خونی پیلٹ” کی درندگی کا شکار ہو چکے، اُن کی داستانیں وادی میں جابجا بکھری ہوئیںلیکن عالمی ضمیر کو جنبش تک نہ ہوئی اور اقوامِ متحدہ سمیت کسی نے بھی بھارتی درندوں سے اِس بربریت کا حساب تک نہ مانگا۔

یہ طے کہ نسلِ نَو کے لہو سے رنگین ہوتا ہر دِن آزادی سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے اور خونِ کشمیر سے سینچا ہوا آزادی کا یہ نخل اب تَن آور درخت بن چکا ہے۔ اب تو بہت سے بھارتی تجزیہ نگار بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ بالآخر کشمیر کو آزاد کرنا ہی ہوگا۔

1947ء میں مقبوضہ کشمیر کی 84 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل تھی۔ کشمیر کے تمام دریاؤں کا رُخ پاکستان کی طرف تھا اِس لیے قائدِاعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رَگ قرار دیا اور کشمیر کی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس نے 18 جولائی 1947ء کو الحاقِ پاکستان کی قرارداد منظور کی۔ مسلم کانفرنس نے کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کو آزادی دی جائے لیکن بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر دیںاور مہاراجہ ہری سنگھ سے کشمیر کا بھارت سے الحاق بھی کروا لیا۔ بہت سے غیرجانبدار تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ مہاراجہ سے الحاق پر زبردستی دستخط کروائے گئے کیونکہ اُس وقت کشمیر پر بھارتی فوج کا غاصبانہ قبضہ تھا اور مہاراجہ کے پاس دستخط کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ کشمیر میں فوجیں اتارنے کے بعد آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے بھارت نے لاکھوں نہتے کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی اور ہزاروں عفت مآب کشمیری بیٹیوں کی عصمت دری کی لیکن کشمیریوں کے جذبۂ حریت میں کمی نہ آئی۔ وہ آج بھی 18 جولائی کو ”یومِ الحاقِ پاکستان” پورے جوش وجذبے سے مناتے ہیں۔

27 اکتوبر 1947ء کو جب بھارت نے رات کے اندھیرے میں کشمیر میں فوجیں اتاریں تو کشمیریوں نے جنگِ آزادی کا آغاز کیا۔ عین اُس وقت جب کشمیری مجاہدین قبائلیوں کے ساتھ مل کر کامیابی کی طرف گامزن تھے تو ہراساںبھارتی وزیرِاعظم پنڈت جواہرلال نہرو خود کشمیر کا مسٔلہ اقوامِ متحدہ میں لے کر گیا جہاں اُس نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا۔ جواہرلال نہرو نے 2 نومبر 1947ء کو اپنی نشری تقریر میں کہا ”ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ ہم پوری دنیا، کشمیریوں اور پاکستان سے بھی وعدہ کرتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کروانے کے لیے تیار ہیں”۔ سات عشرے گزر چکے لیکن نہ تو بھارت نے ایفائے عہد کیا اور نہ ہی اقوامِ متحدہ میں اتنی ہمت پیدا ہوئی کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل کروا سکے۔

جب اقوامِ متحدہ اپنی قرارداد پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی تونوے کی دہائی میں مقبوضہ کشمیر میں بھرپور مزاحمتی تحریک اُٹھی جس کی باگ ڈور کشمیری نوجوانوں کے ہاتھ میں تھی۔ 90 کا عشرہ ختم ہونے تک یہ تحریک کچھ کمزور پڑی تو بھارتیوں نے یہ سمجھا کہ مزاحمت دَم توڑ چکی۔ اِس خوف کے پیشِ نظر کہ کہیں مزاحمت دوبارہ سر نہ اُٹھائے بھارتیوں نے ظلم وستم کی انتہا کر دی۔ کشمیریوں کی نئی نسل وحشت وبربریت کے ایسے ہی مناظر دیکھ کر جوان ہوئی ہے۔ اِس وقت مقبوضہ کشمیر کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جسے سب پتہ ہے کہ غاصب بھارتی افواج جذبۂ حریت کو کچلنے کے لیے عصمت دری سمیت کون کونسے حربے استعمال کرتی ہیں۔ بھارت میں بی جے پی کی حکومت اور نریندر مودی کی وزارتِ عظمیٰ کے بعد تو ہندوستانی افواج کو کشمیر میں کھُل کھیلنے کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ جب نوجوانوں کو یہ علم ہوا کہ بھارتی حکومت آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر کو حاصل خصوصی تشخص ختم کرنا چاہتی ہے تو اُنہوں نے ”ابھی یا کبھی نہیں” کا نعرہ بلند کرتے ہوئے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی باگ ڈور مکمل طور پر سنبھال لی۔ برہان مظفر وانی بھی اِنہی نوجوانوں میں سے ایک تھا۔

سکول کے اِس ہونہار 15 سالہ ”پوزیشن ہولڈر” طالب علم برہان وانی نے جب وحشت وبربریت کا ننگا ناچ دیکھا تو اپنی مادرِوطن کو دین کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لیے نکل کھڑا ہوا۔ اپنے مقصد کے حصول کے لیے اُس نے اپنے چند دوستوں کو ساتھ ملا کر اقوامِ عالم کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانا شروع کیا۔ برہان اور اُس کے دوست بھارتی مظالم کی ویڈیوز بناتے اور پھر اُسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیتے۔ بھارت کو اپنا یہ مکروہ چہرہ کسی صورت قبول نہ تھا اِس لیے برہان کے سَر کی قیمت 10لاکھ مقرر کی گئی۔ برہان نے پوری زندگی میں ایک گولی بھی نہیں چلائی، پھر بھی وہ مزاحمت کی مضبوط ترین علامت بن کے اُبھرااور وادی کی تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اَمر ہوگیا۔ 8 جولائی 2016ء کو برہان وانی اننت ناگ کے علاقے کوکیرنگ میں اپنے ساتھیوں سمیت فاروق وانی کے گھر میں موجود تھاکہ راشٹریہ رائفل اور سنٹرل ریزرو پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے اُسے تین ساتھیوں سمیت شہید کر دیا۔

اُس کی شہادت کی خبر سنتے ہی لوگ احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ یہ سارا علاقہ بھارت نواز پی ڈی پی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور اِس کے باسی احتجاجی تحریکوں میں بہت کم حصّہ لیتے ہیں لیکن برہان وانی کی شہادت پر وہ آتش فشاں بن گئے۔ یہ نظارہ خود حکومت کے لیے بھی انتہائی حیران کُن تھا۔ حکمرانوں پر حیرتوں کے پہاڑ اُس وقت بھی ٹوٹے جب برہان وانی کی نمازِ جنازہ میں 2 لاکھ سے زائد کشمیری شریک ہوئے اور 40 مرتبہ نمازِجنازہ ادا کی گئی۔ برہان وانی سے پہلے 14 اپریل 2015ء کو اُس کا بڑا بھائی خالد مظفر وانی گھر سے نکلا اور پھر اُس کا جسدِخاکی گھر آیا۔برہان وانی کی نمازِجنازہ کے بعد احتجاجی مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے اُس کے والد مظفر وانی نے کہا ”میں اپنے دونوں بیٹے آزادی کی نذر کر چکا ہوں۔ اب اپنی اکلوتی بیٹی بھی آزادی کے لیے وقف کرنے آیا ہوں”۔

برہان مظفر وانی کے جنازے میں شریک کشمیری یہ کہتے پائے گئے کہ غاصب بھارتی فوج یہ نہ سمجھے کہ اُس نے وانی کو ختم کر دیا۔ ایک وانی نے ہزاروں وانی پیدا کر دیئے جو ظلم کے خلاف اُس وقت تک جہاد کرتے رہیں گے جب تک سانس کی ڈور نہیں ٹوٹتی۔ اُس کی شہادت پر بھارت نواز عمر عبد اللہ نے کہا ”زندہ برہان سے قبر میں لیٹا برہان زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔ یہاں اگر وہ فیس بُک وال استعمال کرتا تھا تو قبر کی ”وال” اِس مقصد کے لیے خودبخود استعمال ہونے لگے گی”۔ برہان وانی نہ تو پہلا شخص تھا جس نے بندوق اُٹھائی اور نہ ہی آخری ہوگا۔ آزادی کی متوالی نسلِ نَو جس میں کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی اُمنگیں جواںہیں، اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دَم لے گی کہ جھوم کر اُٹھتے دریاؤں کے آگے کوئی بند نہیں باندھ سکتا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز جتنا جی چاہے درندگی کی انتہا کردیں، غلامی کی زنجیریں ٹوٹ کر رہیں گی کیونکہ ظلم کے ماتوں کا جذبہ وجنوں اپنی رفعتوں کو چھو رہا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Freedom India kashmir narrative Prime Minister Prof Riffat Mazhar youth آزادی بھارت داستان کشمیر کشمیری نوجوان وزیراعظم
Kashmir Solidarity Day
Previous Post ایشیا کے امن کی چابی۔۔۔کشمیر
Next Post کشمیر کی آزادی کا سورج
Kashmir Freedom

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close