
کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تنگوانی کے قریب بھٹائی کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔
