
قصور (جیوڈیسک) قصور اور گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے کئی شہریوں کو کنگال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پتو کی بار کے رکن سید افتخار ایڈووکیٹ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔
جبکہ چونیاں کا رہائشی فیاض امین کا ر پرجا رہا تھا کہ ڈاکو ؤں نے روک کر کا ر چھین لی اور فرار ہو گئے۔ شہراور گر دونواح میں چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہوئیں جن میں کئی شہریوں کو نقدی، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔
