Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پردہ داری

July 30, 2018 0 1 min read
Elections 2018
Elections 2018
Elections 2018

تحریر : طارق حسین بٹ شان

انسان تنگ نظری اور تعصب کی عینک پہن لے تو وہ کچھ بھی دیکھنے سے معذور ہو جاتا ہے۔اس میں ضد اور ہٹ دھرمی کے جراثیم سرائت کر جاتے ہیں اوروہ اپنی بات کو ہی حرفِ آخر سمجھنے لگ جاتا ہے لہذا ہر قسم کی دلیل اور منطق اس کیلئے غیر اہم ہوجاتی ہے۔وہ اپنے جذبات کی رو میں حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے اپنے جذبات کا اسیرہو جاتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ وہ اپنی ذاتی محبت کی شدت کے سامنے کسی دلیل اور منطق کو سننے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔اپنے موقف کے حق میں اس کی آواز اونچی ہوتی جاتی ہے جو اس کے جذبات کی آئینہ دار تو ضرور ہو تی ہے لیکن اس سے بات کی سچائی کا سراغ نہیں ملتا۔پاکستانی معاشرہ جہاں پر اعلی تعلیم کا تناسب پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے وہاں پر ہٹ دھرمی ،ضد اور گالی گلوچ کا کلچرہر سو پھن پھیلائے دیکھا جا سکتا لہذا یہاں پر لوگ دلیل کی قوت کو وزن دینے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔یہ ایک بدیہی حقیقت ہے کہ ہر انسان کا ایک ووٹ ہو تا ہے لیکن ضدی انسان اپنی سوچ کو بائیس کروڑ انسانوں پر منطبق کرنا چاہتا ہے جو کہ کسی بھی معاشرے کے لئے زیادتی اور نا انصافی کی بات ہے۔

اپنا پیغام دوسروں تک پہنچانا اور اپنی بات کی صداقت کا علم بند کرنا تو ہر کسی کا حق ہے لیکن بزورِ قوت و جبروت دوسروں کی رائے کو دبانا اور اسے کوئی اہمیت نہ دینا جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ہمیں تحمل اور بر دباری سے معاملات کو پرکھنا اور دوسروں کی رائے کو اہمیت دینے کا سبق سیکھنا ہو گا تبھی تو جمہوریت اس ملک میں پھل پھول سکے گی ۔جمہوریت جذباتیت کا نام نہیں بلکہ دوسروں کی رائے کے احترام کا نام ہے جو ہماری سوسائٹی میں بالکل ناپید ہے۔ہماری قوم جس قائد کی تقلید کرتی ہے اس میں دنیا جہاں کی خوبیاں تلاش کر لیتی ہے اور اسے ہر قسم کے خواص کا حامل قرار دے کر اس کی پرستش شروع کر دیتی ہے جو کہ بنیادی طور پر نا مناسب اور غلط ہے۔اب اگر کوئی شخص ان کے محبوب قائد پر کوئی تنقید کرتا ہے تو وہ تنقید ان کی برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔کیونکہ ان کی نظر میں ان کا قائد ہر تنقید سے بالا تر ہو تا ہے۔ایسے لگتا ہے کوئی فرشتہ آسمان سے زمین پر اتر آیا ہو جس میں کسی قسم کی غلطی اور خطا کا کوئی شائبہ نہیں۔محب اپنے محبوب میں کسی بھی خطا کے مکان کو بالکل مسترد کر دیتاہے حالانکہ غلطی اور خطا انسان کے ساتھ جڑی ہو ئی ہے۔

ہمیں قائدین کو انسانوں کے دائرے میں ہی رہنے دینا چائیے اور ان کی شخصی کمزوریوں کو مدِ نظر رکھنا چائیے تبھی معا شرہ ارتقاء پذیر ہو سکے گا۔مجھے پچھلے چند دنوں میں ایسے فراد سے بھی واسطہ پڑا ہے جو زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کی بجائے اپنے قائدین سے مافوق الفطرت افعال کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ جادو کی ایک چھڑی ہمارے قائدین کے ہاتھ میں ہے جسے گھمانے سے سارے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے لہذا ایسے افراد کے خوابوں کو چکنا چور ہونے سے کوئی بچا نہیں سکتا کیونکہ وہ جو توقعات اپنے من میں سجائے بیٹھے ہیں ان کی برو مندی کا کہیں شائبہ نہیں ہوتا۔امریکی صدر روزویلٹ نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اگر میرے ساٹھ فیصد فیصلے درست قرار پائیں تو میرا شمار کامیاب ترین انسانوں میں ہو نا چائے۔یہ ٹھیک ہے کہ کسی شخصیت سے توقعات وابستہ کرنا اور آنکھوں میں خواب سجانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن اس میںبھی افرط و تفریق سے اجتناب بہت ضروری ہے جس کا ہمارے معاشرے میں خیال نہیں رکھا جاتا۔ایک د فعہ کسی قائد کو کو سر پر اٹھا لیں گے تو پھر اس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیں گے لیکن کچھ عرصہ کے بعد اسی محبوب شخصیت کو زمین پر پٹخ دیں گے اور اسے ہی ساری برائیوں کا منبہ بنا دیں گے۔ امیدیں حدود ناآشنا ہو جائیں تو ایسے ہی ہوا کرتا ہے۔،۔

٢٥جولائی ٢٠١٨ کے انتخابات پر میں ایک علیحدہ کالم لکھوں گا لیکن فی الحال اتنا کہنے پر اکتفا کروں گا کہ پولنگ کی حدتک یہ انتخابات پر امن اور شفاف تھے اور ان میں دھاندلی کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا۔ کم از کم میرے مشاہدہ میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے جسے بنیاد بنا کر ان انتخابات پر دھاندلی کا الزام چسپاں کیا جا سکے ۔یہ بات درست ہے کہ انتخابات کے نتائج کے بروقت اعلان میں تاخیر کی گئی اور اس میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جس سے ان شکوک و شبہات کو تقویت ملی کہ نتائج میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ نتائج تبدیل ہوئے ہیں تو اپوزیشن کو اس کے شواہد پیش کرنے چائی تا کہ دادھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیشن جس پر ہم نے اربوں روپے قومی خزانے سے خرچ کئے وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو گیا۔پوری قوم ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھی نتائج کا انتظار کر رہی تھی لیکن نتائج ندارد۔ ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ ہم اپنا کام کرنے کی بجائے دوسروں کے کاموں میں ٹانگ اڑاتے ہیں جس سے کام بر وقت انجام نہیں پاتا اور نہ ہی اس میں پرفیکشن آتی ہے۔

الیکشن کمیشن اس کام کو جوپانچ سالوں میں صرف ایک دفعہ ہوتا ہے اسے سلیقہ سے سر انجام نہ دے سکی۔سسٹم کے فیل ہو جانے کی جو بھونڈی توجیہہ پیش کی گئی وہ بھی غیر تسلی بخش ہے ۔ایسا ہی منظر ہم نے مئی ٢٠١٣ کے انتخابات میں بھی دیکھا تھا جس کے نتیجے میں میاں محمد نواز شریف وزارتِ عظمی پر فائز کئے گئے تھے اور جسے عمران خان نے اپنی ہر تقریر میں اچھا لا تھا ۔سسٹم کے بیٹھ جانے کا رونا پانچ سال پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے۔گویا کہ پانچ سالوں میں ہم اپنے سسٹم میں کوئی بہتری نہیں لا سکے۔الیکشن کمیشن نے دعوے تو بہت کئے تھے لیکن افسوس کہ عملی طور پر وہ بالکل باطل ثابت ہوئے۔تین دن گزر جانے کے باوجود بھی حتمی نتائج کا اعلان نہ ہونا حیران کن امر ہے۔الیکشن کمیشن کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا تا کہ قوم یکسوئی سے اپنے معمولات کی طرف لوٹ سکے۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم سیدھے سادھے معاملے کو بھی شکوک کی نذر کر دیتے ہیں۔کچھ حلقوں کا اعتراض ہے کہ ووٹنگ کے بعد نتائج تبدیل کئے گئے ہیںاور ان کے پاس سب سے مضبوط دلیل یہی ہے کہ کئی گھنٹوں تک نتائج روک لئے گئے اور فارم ٤٥ جو کہ قانونی اور بنیادی دستاویز ہے اسے ایجنٹ حضرات کے حوالے نہیں کیا گیا۔ انھیں زبردستی الیکشن ہالوں سے باہر نکالنا ایک معمہ بنا ہوا ہے تا کہ من پسند نتائج سے جس مخصوص جماعت کو جتوانامقصود ہے اسے جتوا دیا جائے۔اگر الیکشن نتائج میں بے قاعدگیاں نہیں ہوئیں توپھر الیکشن نتائج میں تاخیر کے کیا معنی ہیں؟نتائج میں تاخیر نے پورے الیکشن کو مشکوک بنادیا ہے جس پر اپوزیشن سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔

پی ایم ایل(ن) کو شکائت ہے کہ راتوں رات اس کے جیتنے والے امیدواروں کو ہروایا گیا ہے جس کا واحد مقصد میاں محمد نواز شریف کو نیچا دکھانا اور یہ باور کروانا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سر پرستی کے بغیر پاکستان میں کچھ نہیں ہو سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل (ن)واضح اکثریت سے جیت رہی تھی لیکن ان کی جیت پر شب خون مارا گیا اور جس طرح کے کلوز رزلٹ سنائے گئے ہیں وہ حقیقت کے بالکل بر عکس ہیں ۔پاکستان میں پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ کو موردِ الزام ٹھہرانے کا رواج ہے لہذا نتائج میں تاخیری حربوں سے جان بو جھ کر اسٹیبلشمنٹ کومتنازعہ بنوا دیا گیاہے ۔ پاکستان میں جمہوریت اب بھی بہت کمزور ہے اور اس کے خلاف سازشوں میں کوئی کمی نہیں آ رہی لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ جس ادارے کی جو بھی ذمہ داری ہے وہ اسے احسن طریقے سے سر انجام دے ۔پی ٹی آئی ان انتخابات کی سب سے بڑی جماعت ہے اورا پنے اتحادیوں اورآزاد ممبران کی مدد سے مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اسے سادہ اکثریت تو نہیں مل پائی لیکن بڑی جماعت ہونے کے ناطے حکومت سازی اسی کا حق ہے اور اپوزیشن نے اس کا یہ حق کھلے دل سے تسلیم کر لیا ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو کہا کرتی تھیں کہ الیکشن میں فرشتے ووٹ ڈالتے ہیں جبکہ میاں محمد نواز شریف اسے خلائی مخلوق کی کارستانی کہتے ہیں۔تاریخی حقائق کی روشنی اور موجودہ روش کے درمیان بہت سے معاملات اب بھی غیر واضح ہیںجن کی وضاحت بہت ضروری ہے ۔ من پسند نتائج کا حصول اگر مقصود نہیں تھا تو پھر عوام کو شب بھر اندھیر ے میں رکھنے کا کیا جواز تھا؟کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
democracy knowledge Pakistani Society Tariq Hussain Butt Shan پاکستانی جمہوریت صداقت علم معاشرہ
Harri Raam Kashori Lal
Previous Post جنرل نشستوں پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کامیاب
Next Post اَب بس کر دو نئے پاکستان کے خاطر
Election Commission of Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close