
کویت (جیوڈیسک) کویت کی اعلی ترین عدالت نے اتوار کے روز ریاستی پارلیمان کو تحلیل کر دی۔ کویت سٹی کی اعلی ترین عدالت نے اتوار کے روز ریاستی پارلیمان کو تحلیل کرتے ہوئے ملک میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دے دیا۔
کویت کی آئینی عدالت کے سربراہ یوسف المطوع نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ ملکی اپوزیشن کی ایک ایسی اپیل پر کیا گیا ہے جس میں ریاستی امیر کے ایک حکم نامے کے تحت انتخابی نظام میں متعارف کرائی جانے والی تبدیلیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔
