
لاہور (جیوڈیسک) ریلوے پولیس نے لاہور سے کراچی بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
لاہور ریلوے سٹیشن پر ملزم محمد نواز کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 11 گنیں، 8 پستول، نائن ایم ایم رائفلیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
