
لاہور (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک نوجوان کی شناخت ساغر کے نام سے ہو گئی ہے۔
ہلاک ڈاکو اپنے 2 ساتھیوں سمیت واردات کر کے فرار ہو رہا تھا۔ ڈاکو کے قبضہ سے ایک پسٹل اور 4 گولیاں بھی بر آمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے دونوں فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
