
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل لاہور اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ لاہور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 104 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان کراچی کی ٹیم 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لاہور کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل 27 رنز سے جیت لیا۔
میچ کے اختتام پر پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے فاتح ٹیم لاہور کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کراچی کی ٹیم کو 75 ہزار روپے انعام دیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر شہر میں لڑکیوں کے لئے ایک گراؤنڈ بنایا جائے گا۔
