
نیو یارک (جیوڈیسک) شمالی کوریا کا معاملہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں نہیں تھا، لیکن پندرہ میں سے گیارہ ممالک کی حمایت پر اسے شامل کیا گیا۔
شمالی کوریا کے مسئلے پر رائے شماری میں چاڈ اور نائجیریا نے حصہ نہیں لیا۔ سلامتی کونسل شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گی۔
چین نے مؤقف اختیار کیا کہ سلامتی کونسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کا فورم نہیں۔ عالمی ادارے کو کوریائی خطے کو ایٹمی اسلحہ سے پاک اور مستحکم بنانے کے لئے مذاکرات کی کوشش کرنا چاہئیے۔
