لالہ موسی : موقع پرستوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو دوبارہ پارٹی میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اپنی ہی پارٹی کے راہنمائوں کو نقصان پہنچانے والے کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 کے راہنمائوں ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،،کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 112 سید حسن رضا شاہ گیلانی ،نائب صدر حلقہ پی پی 112 حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 112 ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی،سٹی صدر لالہ موسیٰ سہیل نواز خان ، ڈسٹرکٹ ہیڈ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مرزا خرم شہزاد ،نائب صدر آئی ایس ایف تحصیل کھاریاں فرقان جاویدآفس انچارج انصاف مرکز لالہ موسیٰ غلام عباس بھٹہ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے۔
کہ ہر الیکشن میں پارٹی اور حلقہ انتخاب تبدیل کر کے اپنی ضمانت ضبط کرانے والے تحریک انصاف میں کسی طور پر بھی شامل نہیں ہو سکتے اس سے قبل بھی چور دروازے سے تحریک انصاف میں شامل ہو کر اپنی سابقہ روایات کے مطابق اپنی ہی پارٹی کے راہنمائوں کے خلاف عدالتی کارروائی کر کے ٹکٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔اب تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن اور جنرل الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی انہیں کسی طور پر بھی پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے گا۔
چند مفاد پرست لوگوں سے تجزئیے لکھوا کر پارٹی قیادت اور حلقہ کے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔اصل چہرہ بار بار سامنے آنے کے بعد شاید ہی کوئی نئی پارٹی انہیں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں اب ان جیسے دھوکہ بازاور اپنی ہی پارٹی کے راہنمائوں کو نقصان پہنچانے والے کی کوئی گنجائش نہیں ہے بلکہ اب پارٹی کے پرانے اور نئے نظریاتی کارکن جانفشانی سے کا م کر کے بلدیاتی اور قومی وصوبائی اسمبلی میں اپنے بہترین نمائندے بھجیں گے۔
