لالہ موسی : نامعلوم مسلح ڈاکو قصبہ محلہ میں واقع نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے عملہ کو باندھ کر پچاس کے قریب بیٹریاں لے گئے،بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ رات نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے محلہ قصبہ سرکلر روڈ پر واقع نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر موجود عملہ کو تشدد کر کے باندھ کر کمرے میں بند کر دیا اور ٹاور پر موجود پچاس کے قریب بیٹریاں لے کر فرار ہو گئے،سٹی پولیس لالہ موسیٰ کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
