
لنڈی کوتل (جیوڈیسک) لنڈی کوتل میں خاصہ دار فورس کی گاڑی پر نصب بم دھماکہ، ایک خاصہ دار جاں بحق جبکہ نائب صوبیدار زخمی ہو گیا۔
خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں خاصہ دار فورس کی گاڑی پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے اہلکار الیاس ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ نائب صوبیدار سمر زخمی ہو گیا۔
دونوں اہلکار سگے بھائی ہیں۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی جگہ پر دوسرے بم کی موجودگی کی اطلاع پر سب کی دوڑیں لگ گئیں۔
بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے کی جگہ کو کلیئر کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاں بحق ہونیوالے اہلکار کو ایک لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔
