Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایک اور فیصلہ

April 16, 2018 2 1 min read
Supreme Court
Supreme Court
Supreme Court

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہم نہیں جانتے کہ آئین کیا ہے اور قانون کیا۔ ہمیں علم ہے تو بَس اتنا کہ جس آگ اور خون کے دریا سے یہ خطّہ اُبھرا، اُس کے لیے ہم نے خالق و مالکِ کائنات سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہم اِسے اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے اور اسلام تو وہ دینِ مبیں ہے جس میں ”دَرِ توبہ” ہر وقت کھُلا رہتا ہے، حتیٰ کہ دَمِ واپسیں تک۔ یہ کیسا ملک ہے جسے ہم اسلام کی تجربہ گاہ میں ڈھالنے کی بجائے ایسے قوانین لاگو کر رہے ہیں جن کی دین میں کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔ سپریم کورٹ میں نااہلی کی مدت تعین کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا اور لکھ دیا گیا کہ آرٹیکل 62 وَن ۔ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوگی۔ فیصلے میں یہ بھی لکھ دیا گیا کہ اِس آرٹیکل کے تحت نااہل ہونے والوں کے سدھرنے کا کوئی امکان نہیں، اِس لیے نااہلی تاحیات ہوگی۔ سمجھ سے بالاتَر کہ ہماری انتہائی محترم سپریم کورٹ یہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ سدھرنے کا کوئی امکان نہیں۔ کیا سپریم کورٹ کو کَشف ہوا یا نعوذ باللہ اُس پر وحی نازل ہوئی؟۔ حیرت ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت تو جرم خواہ کوئی بھی ہو اور کتنا ہی سنگین، نااہلی کی مدت پانچ سال ہے لیکن جھوٹ بولنے کی سزا تاحیات کیونکہ یہ طے کر لیا گیا کہ جھوٹ بولنے والا شخص کبھی سچ نہیں بول سکتا اِس لیے اُس پر توبہ کے دروازے بند۔ یہ فیصلہ زمین پر اللہ کی نیابت کے دعویداروں کا تو ہو سکتا ہے، اُس رحیم وکریم کا ہرگز نہیں جو اپنے بندوں کے لیے لامحدود حد تک مشفق ومہربان ہے۔شیخ رشید نے جس ”جوڈیشل مارشل لائ” کی پیشین گوئی کی وہ 13 اپریل کے فیصلے نے سچ ثابت کر دی۔ حیرت ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بارے میں جتنی بھی پیشین گوئیاں کی جا رہی ہیں، سب سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ عمران خاں اور شیخ رشید کے مُنہ سے نکلے الفاظ تو گویا صحیفہ آسمانی ہیںجن سے سَرِ مو انحراف نہیں کیا جا سکتا۔ اِس لیے اب تو ہمیں بھی یقین ہوچلا کہ جیل میاں نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے کیونکہ خان اور شیخ کے ”ارشاداتِ عالیہ” تو یہی ہیں اور پیشین گوئی بھی۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ تو آگیالیکن ہمیں یقین کہ یہ فیصلہ تاریخ کا متنازع ترین فیصلہ قرار دیا جائے گا، ”اقامہ نااہلی” فیصلے سے بھی زیادہ متنازع۔ یہ فیصلہ متفقہ ہے اور کسی بھی جج نے اِس سے اختلاف نہیں کیا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ”گھڑاگھڑایا” ہے اور حالات خواہ کچھ بھی ہوتے، فیصلہ بہرحال یہی آنا تھا۔ اگر یہ فیصلہ متفقہ نہ ہوتا تو ہم کہہ سکتے تھے کہ اِس فیصلے میں اختلافی نوٹس بھی لکھے گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ ججز صاحبان کے نزدیک یہ فیصلہ درست نہیں لیکن جب ایسے متنازع ترین فیصلے پر بنچ کے سبھی ممبران متفق ہوں تو پھر لامحالہ یہی سوچ اُبھرتی ہے کہ ”ایسا تو ہونا ہی تھا”۔

یہ سارا کھیل جس شخص کو سیاست سے ”آؤٹ” کرنے کے لیے رچایا گیا، سوال یہ ہے کہ کیا اُس پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنے سے وہ ”دِلوں کی پارلیمنٹ” سے بھی ”آؤٹ” ہو جائے گا؟۔ جب ہم تاریخِ پاکستان پر نگاہ دَوڑاتے ہیں تو ہمیں بالا سوال کا جواب نفی میں ملتا ہے۔ ضیاء الحق نے ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا لیکن بھٹو آج بھی بہت سے دلوں کی دھڑکنوں میں زندہ ہے۔ ضیاء الحق ہی کے دَور میں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن جب بینظیر بھٹو وطن واپس آئیں تو اُن کا ایسا فقید المثال استقبال ہوا جس کی تاریخِ پاکستان میں مثال نہیں ملتی۔ تب حبیب جالب نے کہا ”ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے”۔ آمر مشرف کے دَور میں این آر او ہوا اور بینظیر وطن واپس آئیں تو اُن کا تاریخی استقبال آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ میاں نوازشریف کا بدترین دشمن پرویزمشرف ہمہ مقتدر تھا، اُس کی مرضی کے بغیر پتہ بھی نہیں ہلتا تھا۔ وہ اکثر مُکّے لہرا لہرا کر اپنی اندھی طاقت کا اظہار کیا کرتا تھا لیکن جب میاں نوازشریف اور اُن کا خاندان عام انتخابات سے کچھ عرصہ پہلے وطن لوٹے تو قوم نے اُنہیں سَر آنکھوں پر بٹھایا اور انتخابات میں نوازلیگ ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر اُبھری اور پنجاب میں حقِ حکمرانی بھی اُسی کے حصّے میں آئی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی مقبولیت کو منفی ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے دیکھا ہے کہ جب ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں تو وہ جماعت مزید مقبول ہو جاتی ہے۔ ہمیں آج بھی یقین ہے کہ نوازلیگ کے خلاف آنے والے فیصلے میاں نوازشریف کی مقبولیت میں کمی کی بجائے اضافہ ہی کر رہے ہیںجس کی واضح مثالیں جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور ضمنی انتخابات میں نوازلیگ کی محیرالعقول کامیابیاں ہیں۔

میاں نوازشریف کو 28 جولائی 2017ء کو ایک متنازع فیصلے کے زور پر نااہل قرار دے دیا گیا۔ اُنہوں نے عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد تو کیا لیکن فیصلہ قبول نہیں کیا۔ پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ اسلام آباد سے لاہور تک کا چار گھنٹوں کا فاصلہ چار دنوں میں طے ہوا اور تمام راستے میں عوام کا جمِ غفیر میاں صاحب کے لیے چشم براہ رہا۔ اگر میاں صاحب ایوانِ وزیرِاعظم چھوڑ کر خاموشی سے گھر چلے آتے تو شاید آج نوازلیگ کی مقبولیت میں بہت بڑا ”ڈینٹ” پڑ چکا ہوتالیکن میاںصاحب کا بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ درست اور بَروقت ثابت ہوا اور آج پورا پاکستان ”ووٹ کو عزت دو” کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ الیکشن کمیشن 2017ء اصلاحات بِل کے ذریعے میاں صاحب نوازلیگ کے صدر منتخب ہوئے لیکن سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دے دیا کہ ایک نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت کے اہل نہیں ہو سکتا۔ فیصلے میں یہ بھی کہہ دیا گیا کہ میاں نوازشریف کے نااہلی کے بعد نوازلیگ کے صدر کے طور پر کیے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں۔ اِس فیصلے کی پاداش میں نوازلیگ کے سینٹ کے تمام اُمیدوار آزاد قرار پائے۔ طُرفہ تماشہ یہ کہ سینٹ کے انتخابات جیتنے کے بعد جب منتخب سینیٹرز نے الیکشن کمیشن میں یہ درخواست دائر کی کہ وہ نون لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن نے صاف انکار کر تے ہوئے کہہ دیا کہ وہ ”آزاد” ہی رہیں گے۔

میاں نوازشریف سے نوازلیگ کی صدارت تو چھِن گئی لیکن وہ اپنی جماعت کے ”رَہبر” بن کر سامنے آگئے۔ اب دنیا کی کوئی عدالت اُن سے ”حقِ رَہبری” نہیں چھین سکتی کیونکہ یہ عہدہ انتخاب سے نہیں دلوں کو مسخر کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ آج بھی صورتِ حال یہ ہے کہ بھلے میاں صاحب پر ہمیشہ کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے لیکن اُن کی مقبولیت پر کوئی آنچ نہیں آئی۔ وہ ہر نئے سورج مقبول سے مقبول تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ اِس لیے ہمیں شک ہے کہ عام انتخابات ہوتے بھی ہیں یا نہیںکیونکہ اب تو یہ عیاں ہوتا چلا جا رہا ہے کہ منصوبہ سازوں کو نوازلیگ کی حکومت کسی بھی صورت میں قبول نہیں اور وہ یہ بھی خوب جانتے ہیں کہ اگر انتخابات ہوئے تو اکثریت بہرحال نوازلیگ ہی کی ہو گی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
country law Nawaz Sharif Prof Riffat Mazhar Sheikh Rashid supreme court سپریم کورٹ شیخ رشید قانون ملک نواز شریف
Chaudhary Shujat Hussain
Previous Post داستان شجاعت
Next Post شعبہ صحت کی سنگین صورت حال
Department of Health

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close