کراچی : پاکستان کے وسائل و اقتدار پر قابض ہونے والوں نے اس ملک کی عوام کو آئین و قوانین کے نام پر یرغمال بناکر جمہوریت کے نام پر استحصال‘ لوٹ مار ‘ کرپشن اور نا انصافی کا بازار گرم کررکھا ہے اور جس نے بھی اس نظام کیخلاف جاکر عوام کو خوشحال بنانے کی کوشش کی اسے نشان عبرت بنادیا گیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی ‘وصی الدین اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سیدنے میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ اے پی ایم ایل ہا¶س میںمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ‘ عوام اور اللہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والے نہیں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوں اور پاکستان صحیح معنوں میں روشن خیال اسلامی مملکت کے طور پر دنیا میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے روشن مینارے کی حیثیت اختیار کرجائے اسی لئے انہوں نے پاکستان و عوام کو ہمیشہ اپنا غلام و محکوم بنائے رکھنے کیلئے قائد اعظم ‘ لیاقت علی خان ‘ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کو راہ سے ہٹادیا اور اب آئین کے نام پر پرویز مشرف کو بھی عوام سے جدا و ہمیشہ کیلئے دور کرنے کیلئے عدالتوں سے مشرف کیلئے سزائے موت یا عمر قید طلب کی جارہی ہے تاکہ ظلم و جبر کے راہ کی اس رکاوٹ کو دور کرکے عوام کو ہمیشہ کیلئے اپنا غلام بنایا جاسکے مگر عوام ان ملک و قوم دشمنوں اور قاتلوں کو پہچان چکے ہیںاسلئے اب ان استحصالیوں و سازشیوں کو آئین کے نام پر مخلصان پاکستان و محبان پاکستان کو انتقام کی سولی پر نہیں چڑھانے دینگے۔
