
اسلام آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے اور وفاق حلقہ بندیوں کیلئے تاحال قانون سازی نہیں کر سکے جس کے باعث پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے وفاق، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پندرہ نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی اور قانون سازی کا عمل اگست کے آغاز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں صوبے اور وفاق تاحال حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی نہیں کر سکے جس کے باعث پندرہ نومبر تک پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور وفاق میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔
