کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام شعبہ طب کے طلباء و طالبات کے لئے “کیئریر ز فیئر2013ء “آج مورخہ 3نومبر2013ء بروز اتوار بمقام آڈیٹوریم کنونشن سینٹر لیاقت نیشنل ہسپتال میں منعقد ہوگا۔ تقریب میں ملکی اور بین الاقوامی شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کرینگے۔
پاکستان کے ڈاکٹر منصور الحق،انگلینڈ سے ڈاکٹر علی عباس ،امریکہ سے ڈاکٹر محمد سعید ،ڈاکٹر امیر علی شورو،ڈاکٹر شاہینہ اکبانی،ڈاکٹر نگہت ہدیٰ،ڈاکٹر شکیل مپیرا،ڈاکٹر امان خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لئے مستقبل کے حوالے سے خصوصی خطاب کرینگے۔
